گوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا جس کے باعث 2 فسران اور ایک جوان شہید ہوگئے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ہیلی کاپٹر کو ممکنہ طور پر پرواز کے دوران فنی خرابی پیش آئی جس کی وجہ سے وہ گر کر تباہ ہوا۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ حادثےکے نتیجے میں حادثے کے باعث پاک بحریہ کے 2 افسران اور ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ پاک بحریہ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
صدر مملکت
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےگوادر میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک بحریہ کے افسران اور جوان کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور شہدا کی لیے بلند درجات کی دعا کی۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے وطن کے لیے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا اور لواحقین سے اظہارِ ہمدردی اور صبر جمیل کی دعا کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ورثا کے غم میں برابر شریک ہیں۔
نگراں وزیراعظم
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔
انوارالحق کاکڑ نے شہداء کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
نگراں وزیرداخلہ
وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے گوادر میں نیوی ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور جوان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
سابق صدر آصف علی زرداری
سابق صدر آصف علی زرداری کا گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر
کے حادثے پر اظہار افسوسآصف علی زرداری کا پاک بحریہ کے افسران اور جوان کی شہادت پر اظہار افسوس
آصف علی زرداری کا ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار@AAliZardari
— PPP (@MediaCellPPP) September 4, 2023
سابق صدر آصف عالی زرداری نے بھی گوادر میں ہیلی کاپٹر حادثے میں فوج کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔
مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر مریم نواز نے حادثے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے اور اسکے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں پر بےحد افسوس ہے۔ ﷲ تعالیٰ سے دعا ہےکہ وہ شہید ہونے والے جوان اور افسران کے درجات بلند فرمائے۔ قوم کے یہ بیٹے قوم کا فخر ہیں۔ اللّہ ان کے خاندانوں کو صبرِ جمیل اور اجر عطا فرمائے، آمین۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 4, 2023
اپنے ایک ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ قوم کے یہ بیٹے قوم کا فخر ہیں، ﷲ تعالیٰ سے دعا ہےکہ وہ شہید ہونے والے جوان اور افسران کے درجات بلند فرمائے اور ان کے خاندانوں کو صبرِ جمیل اور اجر عطا فرمائے۔