نوجوان بیٹی کے سامنے باپ کو برہنہ کر کے تشدد ‘پولیس کو نہ اپنی عزت کا پتہ نہ دوسروں کا’

بدھ 6 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اس وقت ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پنجاب پولیس کے بعض اہلکارمبینہ طور ایک شخص کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ اسی دوران اس شخص کی نوجوان بیٹی پولیس کو ایسا کرنے سے منع کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ویڈیو پوسٹ کرنے والے صارف ڈاکٹر عثمان بلوچ کا دعویٰ ہے کہ یہ ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی تھانہ میرہزارخان پولیس کی کارروائی ہے، جہاں باپ اپنی بیٹی کو سکول سے لے کر جا رہا تھا۔ راستے میں بیٹی کو اتار کر اس کے سامنے اس شخص کے کپڑے پھاڑ دیے اور تشدد کر کے تھانے لے جا نے کی کوشش کر رہے ہیں۔

صارف نے مزید لکھا کہ اس شخص کی بیٹی ایف ایسی سی کی طالبہ ہے، پولیس کو منت سماجت کرتے ہوئے اپنے باپ پر تشدد سے روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔ بیٹی کے سامنے باپ کی تذلیل انتہائی شرمناک ہے۔

 


ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے پنجاب پولیس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور فوری کارروائی کا مطالبہ کر ڈالا، ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کیا پولیس کبھی سدھر سکے گی ؟ جب تک جاہل پولیس میں بھرتی ہوتے رہیں گے تب تک یہ سب ہوتا رہے گا، مجھے ہر پولیس والے پر ترس آتا ہے کیونکہ یہ اپنی دنیا مجرم کی طرح جیتے ہیں اور آخرت بھی خراب کرلیتے ہیں۔


ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید بڑھی تو پنجاب پولیس کوبھی میدان میں آنا پڑا۔ مظفر گڑھ پولیس کے آفیشل اکاؤنٹ سے پوسٹ کر کے لکھا گیا کہ ڈی پی او مظفرگڑھ سید حسنین حیدر نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے جس کے بعد مقدمہ نمبر 319/23 بجرم 324 تھانہ میر ہزار پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا۔ ملزمان کے والد فاروق نے ملزمان کو فرار میں مدد کی ۔غیر پیشہ وارانہ انداز میں گرفتاری پر ملازمین کو معطل کر کے انکوائری کا اغاز کر دیا گیا ہے۔


پنجاب پولیس کے بیان کے بعد صارفین کا کہنا تھا کہ ایسے پولیس اہلکاروں کو صرف معطل کرنے سے کچھ نہیں ہوگا بلکہ ان کی خصوصی ٹریننگ بھی کی جائے۔ صارف کسان دوست نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ معطل کا مطلب سب کو معلوم ہے، سب مراعات ملتی ہیں اور ایک انکوائری کے بعد سب بحال ہوجاتا ہے۔ ان کو نوکری سے نکالا جائے، پھر انصاف ہوگا۔


اس واقعے کے بعد صارفین کا ماننا تھا کہ محکمہ پولیس کو ٹریننگ کے دوران انسانیت کا سبق بھی پڑھانا چاہیے تاکہ ان کو معلوم ہو کہ انسانوں کی عزت کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے 25 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

برطانیہ میں سالمونیلا پھیلنے کا خدشہ، علامات، علاج اور بچاؤ کے طریقے

امریکی یونیورسٹیوں کی غیرملکی طلبہ کو 15 ستمبر سے قبل امریکا واپس پہنچنے کی ہدایت

معاشی تنہائی یا عالمی معیشت میں شمولیت، امریکا کا ایران کو سخت پیغام

اسلام آباد کے قریب ہزار سال پرانے گکھڑ دور کے تاریخی مقامات سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے

ویڈیو

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

جیل رولز کسی بھی قیدی کو پرائیویٹ اسپتال سے علاج کی اجازت نہیں دیتے: سینیئر وکلا

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار