شوگرملزحکومت کو چینی 140 روپے فی کلو فروخت کرنے پر رضامند

اتوار 10 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شوگر ملز مالکان پنجاب کی نگراں حکومت کو 140 روپے فی کلو چینی فروخت کریں گے۔

یہ فیصلہ نگراں صوبائی حکومت اورشوگر ملز مالکان کے درمیان چینی کی قیمت پر مسلسل تین روز سے جاری مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد کیا گیا۔

اس حوالے سے شوگر ملز مالکان کے ایک وفد نے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے ملاقات کی جس میں کرشنگ سیزن28 اکتوبر سے شروع کرنے پر بھی اتفاق کیاگیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعلی پنجاب محس نقوی نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے سینٹرز،ماڈل بازاروں اوراتوار بازاروں میں خصوصی سٹالز پر چینی فروخت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو عوام کی مشکلات کا پورا احساس ہے، چینی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست صوبے کے عوام کو ہوگا۔

شوگر ملز مالکان نے نگراں وزیراعلی کو بتایا کہ پنجاب میں چینی کا وافر سٹاک موجود ہے۔

شوگر ملزمالکان کے وفد میں ہارون اختر،ذکا اشرف، فواد مختاراوردیگر شامل تھے۔  نگراں صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویراورچیف سیکرٹری زاہد اختر زمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت سازی کی تیاریاں، آزاد کشمیر کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی تیاریاں، نواز شریف نے پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

وائٹ ہاؤس کی تاریخ کی کم عمر ترین ترجمان کیرولین لیویٹ کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان، وجہ کیا بتائی؟

براڈ پیک پر لاپتا پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی

چوری شدہ امریکی شناخت اور اے آئی کا استعمال، شمالی کوریا کی مبینہ خفیہ ریموٹ ورک فورس بے نقاب

ویڈیو

حکومت سازی کی تیاریاں، آزاد کشمیر کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟

ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، نارویجن وزیرِ خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

آزاد کشمیر کے عوام نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مسترد کر دیا، تشدد کسی صورت برداشت نہیں ہوگا،  ترجمان آزاد جموں و کشمیر پولیس

کالم / تجزیہ

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہییں

13 برس بعد معلوم ہوا