نگراں وزیر صحت کا شعبے میں تحقیق پر توجہ مرکوز کرنے پر زور

اتوار 10 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگران وزیرصحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ پاکستان میں صحت کے شعبے میں تحقیق پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے، صحت کے شعبہ کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے، عہدہ سنبھالتے ہی پاکستان میں صحت کے شعبہ پر خصوصی توجہ دی۔

اتوار کو نیشنل ہیلتھ ریسرچ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ندیم جان نے کہا کہ پاکستان میں اب بھی پولیو کا مرض پایا جاتا ہے، بدقسمتی سے ایڈز کے کیسز بھی سامنے آرہے ہیں، اس میں ہم کیوں پیچھے رہ گئے اس پر غور کی ضرورت ہے۔

ندیم جان نے کہاکہ بڑھتی آبادی کے پیش نظر صحت کے شعبہ میں مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے، ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ہم تحقیق کے شعبہ میں دنیا سے پیچھے کیوں ہیں، تحقیق کے شعبے میں پیچھے رہ جانے کی ایک بنیادی وجہ فنڈز کی کمی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پولیو کے خاتمے کی مہم کے دوران جتنی جانی قربانیاں ہم نے دی ہیں دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ 100 سے زیادہ عملے نے اپنی جانیں دی ہیں۔ ہم نے 600 ملین ڈالر اپنی طرف سے اس کاوش میں لگایا ہے۔ ہمارے پاس صلاحیتوں کی کمی نہیں صرف عزم کی کمی ہے۔

ندیم جان نے کہاکہ فنڈزکے استعمال میں شفافیت ایک بڑا مسئلہ ہے، پاکستان اورافغانستان کا المیہ یہ ہے کہ اربوں روپے کے خرچ کے باوجود کوئی تبدیلی نہیں نظر آتی۔ افغانستان میں بھی معیاری اسپتال قائم نہیں ہوسکے آج بھی ایک بڑی تعداد علاج کے لیے دوسرے ممالک سفر کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ‘تعلیم اور صحت پر توجہ نہ دی تو پاکستان 2047 تک غریب ترین ملکوں میں شامل ہوجائے گا’

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آنے والا ایک ایک پیسہ قابل احتساب ہونا چاہیے اور وہ اپنی جگہ پر استعمال ہونا چاہیے۔

ندیم جان نے کہا کہ ہم پاکستان کے درست تاثر کو اجاگر کریں گے۔ صحت کے شعبہ میں بڑی تبدیلی دیکھیں گے، ہم چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دن رات کام کریں گے۔ پاکستان کوکئی چیلنجز کاسامنا ہے تاہم ہم بطور ریاست وحکومت اپنے عوام کی صحت کی سہولیات کے ذمہ دار ہیں، ہم اپنے معاونین کو بتائیں گے کہ وہ صحت میں کہاں فنڈنگ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران امریکا مذاکرات دوسرا دور: سیرینا ہوٹل میں انتظامات میں خاص کیا بات ہے؟

میانمار اسمگلنگ کی کوشش ناکام، بنگلہ دیش نیوی نے 11 افراد کو سیمنٹ سے بھری کشتی سمیت گرفتار کرلیا

پاکستان کی مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے دوران فعال سفارت کاری بنگلہ دیش کے لیے مثال قرار

شاہراہ فیصل پر بینرز: فاطمہ جناح اور فریال تالپور کو ’نظریاتی بہنیں‘ قرار دینے پر ہنگامہ

اسحاق ڈار کی آسٹریلین ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، اسلام آباد مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال

ویڈیو

لائیوپاکستان کی ایران، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں جاری

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

کالم / تجزیہ

ایک اور گیارہ سے نو دو گیارہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟