جس کا سب کو انتظار تھا، آئی فون 15 میں نیا کیا ہے؟

پیر 11 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں، آئی فون 15 منگل 12 ستمبر کو لانچ ہو رہا ہے، جس میں 4 نئے ماڈلز کے ساتھ 5 نئے فیچرز کو متعارف کرایا گیا ہے۔

آئی فون 15 کی نئی سیریز میں مزید نئے رنگوں کو شامل کیا گیا ہے، سائز اور شیپ میں بھی معمولی تبدیلی کی گئی ہے، نئی سیریز آئی فون 15، آئی فون 15 پلس، آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس پر مشتمل ہے۔

اس بار آئی فون 15 میں 11 سال کے بعد سب سے اہم تبدیلی کرتے ہوئے چارجنگ پورٹ کو تبدیل کر دیا گیا ہے، نئے آئی فون میں چارجنگ پورٹ یو ایس بی سی ٹائپ انسٹال کی گئی ہے۔ جس کے باعث ڈیٹا ٹرانسفرنگ مزید تیز اور بہتر ہو جائے گی۔

ایپل کمپنی نے یورپین ممالک کے تقاضے پر آئی فون کے نئے ماڈلز میں یونیورسل یو ایس بی چارجنگ پورٹ شامل کی ہے۔

اس سال کے آئی فون پرو ماڈلز کے لیے ٹائٹینیئم (Titanium) فریم استعمال کی گئی ہے جس کے باعث نئے ماڈل کا وزن گزشتہ سال کے پرو ماڈلز کے مقابلے میں کم ہے۔

آئی فون 15 کے پرو ماڈلز، 15 پرو اور 15 پرو میکس میں نئی اے 17 بائیونک چپ شامل کی گئی ہے جس کے باعث نئے ماڈلز کی اسپیڈ گزشتہ ماڈلز کے مقابلے میں تیز بتائی جا رہی ہے۔

نئے ماڈلز میں ایک اور اہم تبدیلی کی گئی ہے، اس سال پرو ماڈلز کے لیے سائیلنٹ سوئچ کی جگہ ایکشن بٹن کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کو متعدد کاموں کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔

آئی فون 15 پرو ماڈلز کے لیے گزشتہ ماڈلز کی نسبت ریم میں 2 جی بی کا مزید اضافہ کیا گیا ہے جو کہ اب 8 جی بی ریم کر دیا گیا ہے، اور ساتھ ہی کیمرا سیٹ اپ میں پیری اسکوپ فوٹو کیمرا شامل کیا گیا ہے جس کے بعد آپٹیکل زوم میں کافی  اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔

مختلف مارکیٹنگ کمپنیوں کے مطابق آئی فون کے نئے ماڈلز کی قیمت میں 200 ڈالرز تک کا اضافہ کیا جائے گا، لیکن ابھی واضح نہیں کہ قیمت میں کتنا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان