میٹا کا اوپن اے آئی سے بھی جدید چیٹ بوٹ بنانے کا اعلان

پیر 11 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیکنالوجی کمپنی ’میٹا‘ نے اوپن اے آئی کے ’چیٹ جی پی ٹی ۔4 سے زیادہ طاقت ور اور جدید چیٹ بوٹ تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ  کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی ’میٹا‘ مصنوعی ذہانت ( اے آئی) ٹریننگ چپس حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ اس کے لیے ’میٹا‘ ڈیٹا سینٹرز کو توسیع دے رہی ہے تاکہ اوپن اے آئی کے جی پی ٹی -4 کے مقابلے میں ایک جدید چیٹ بوٹ تیار کیا جاسکے۔

کمپنی 2024 کے اوائل میں نئے لینگویج ماڈل کی تربیت شروع کر رہی ہے جس کے سی ای او مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ وہ کاروباری اداروں کو مصنوعی ذہانت کے ٹولز تک مفت رسائی دلانا چاہتے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق میٹا اپنے انفراسٹرکچر کو وسعت دینے اور اضافی این ویڈیا ایچ 100 اے آئی ٹریننگ پروسیسرخریدنے میں مصروف ہے تاکہ نئے چیٹ بوٹ کو اس بار مائیکروسافٹ کے ایزور کلاؤڈ پلیٹ فارم پر تربیت دینے کی ضرورت نہ پڑے۔

کارپوریشن نے اس سال کے اوائل میں جدید اور نیا اے آئی ماڈل بنانے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دے دی ہے تاکہ مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں کو بہتر کرنے میں تیزی لائی جاسکے اور اسے اس قابل بنایا جا سکے کہ وہ چہرے کے تاثرات کی نقل بھی کر سکے۔

اگرچہ اوپن اے آئی نے اپریل میں کہا تھا کہ اس کا جی پی ٹی -5 کو فوری تربیت دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، لیکن یہ بتایا گیا ہے کہ ایپل اپنے اے آئی ماڈل ، جسے ’اجیکس‘ کہا جاتا ہے ، میں روزانہ لاکھوں کی سرمایہ کاری کر رہا ہے ، جس کے بارے میں کمپنی کا خیال ہے کہ یہ جی پی ٹی -4 سے بھی زیادہ طاقتور ہے۔

دریں اثنا  گوگل اور مائیکروسافٹ دونوں اپنے ٹولز میں مصنوعی ذہانت کو شامل کر رہے ہیں، گوگل کا مقصد اپنے گوگل اسسٹنٹ میں جنریٹیو اے آئی استعمال کرنا ہے۔

ادھر ایمیزون جنریٹیو اے آئی اقدامات پر بھی کام کر رہا ہے ، جس کے نتیجے میں الیکسا سے چلنے والا چیٹ بوٹ ہوسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم