غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ہزاروں بچوں کی شہادت پر ترکیہ میں 3 روزہ سوگ کا اعلان

جمعہ 20 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے غزہ پر اسرائیلی بمباری سے ہزاروں فلسطینی بچوں کی شہادت پر ملک بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بحیثیت ترکیہ، ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کا دُکھ اپنے دِل میں محسوس کر رہے ہیں۔ زیادہ تر بچوں پر مشتمل ہزاروں شہیدوں کے احترام میں ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے گذشتہ شام غزّہ کے الاہلِ بپٹسٹ اسپتال پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 471 شہری شہید ہو گئے تھے۔ اسرائیل کی طرف سے 7 اکتوبر سے شروع کیے گئے حملوں میں 3 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چُکے ہیں اور زخمیوں کی تعداد 12 ہزار 500 سے زیادہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں طرز حکمرانی اور سیکیورٹی کی بگڑتی صورتحال، وفاقی مداخلت ناگزیر قرار

’وی نیوز‘ پشاور بیورو کا افتتاح: پی ٹی آئی کا اسلام آباد آنے کا جواز سمجھ سے بالاتر ہے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

پاکستان ریلوے میں کفایت شعاری اقدامات، ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس کا اجرا 31 دسمبر تک معطل

خیبر پختونخوا میں ساڑھے 12 سال سے ایک حکومت ہے لیکن ترقی کا فقدان ہے، عطا اللہ تارڑ

مرد کا روپ دھار کر سائیکلنگ کرنے والی افغان خاتون نے ایشین گیمز میں سلور میڈل جیت لیا

ویڈیو

’بڑا ہوکر اپنے والد کی طرح پولیس افسر بنوں گا‘، شہید ایس پی اکبر شنواری کے بیٹے ایمل کا عزم

تحریک انصاف کو احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، عمران خان مذاکرات کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

27 ستمبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مکمل خاتمے کا پلان؟ محسن نقوی نے وارننگ دیدی

کالم / تجزیہ

سید مودودیؒ آج بھی کیوں پڑھے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے

سومنات: جب تاریخ سیاسی نعرہ بن جائے