مسجد اقصٰی میں مسلمانوں کا مکمل طور پر داخلہ بند، اسرائیلی پولیس قابض

بدھ 25 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیل نے مسلمانوں کا مسجد اقصیٰ میں داخلہ بند کر دیا، مسجد اقصٰی کے باہر پولیس تعینات کر دی گئی، جبکہ یہودیوں کو عبادت کی مکمل طور پر اجازت دی گئی ہے۔ حماس اسرائیل جنگ کے تناظر میں اس غیر معمولی اقدام کو انتہائی خطرناک پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق اسرائیلی پولیس نے قدیم شہر میں واقع مسجد اقصٰی میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس کے محکمہ اسلامی اوقاف نے اس بات کی تصدیق کی ہے، جس کا انتظامی کنٹرول اردن کے پاس ہے۔

اوقاف کے مطابق اسرائیلی پولیس افسروں نے قلعہ بند مسجد کے تمام دروازے اچانک بند کرنا شروع کر دیے اور مسلمانوں کا داخلہ مسجد اقصٰی میں روک دیا گیا جبکہ دوسری جانب یہودیوں کو عبادت کی مکمل اجازت دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی عبادت گزاروں کو مسجد میں تلمودی عقائد کے مطابق عبادت کے لیے داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے جبکہ مسلمانوں کا مکمل طور پر داخلہ بند ہے۔ اس اقدام کے بعد سے مسجد اقصٰی میں عبادت کے حوالے سے نافذ پالیسی ختم ہو چکی ہے۔

مسجد اقصٰی میں نافذ پالیسی کے تحت غیر مسلم، القدس کمپلیکس کا دورہ تو کر سکتے ہیں لیکن انہیں وہاں عبادت کرنے کی اجازت نہیں۔ اس انتظامی ترتیب کے باوجود بعض یہودی مسجد کے احاطے میں نماز ادا کرتے دیکھائی دیتے ہیں۔

واضح رہے یہودی قانون کے مطابق مسجد اقصٰی کمپاؤنڈ، المعروف ٹیمپل ماؤنٹ، کے تقدس کی وجہ سے اس کے کسی بھی حصے میں یہودیوں کا داخلہ ممنوع ہے۔

یاد رہے کئی مہینوں میں یہ پہلا موقع ہے جب الاقصٰی کو مسلمانوں کے لیے مکمل طور پر بند کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

افغانستان دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، عالمی برادری مؤثر اقدامات کرے، پاکستان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ