آئی سی سی نے سری لنکا کرکٹ کی رکنیت معطل کر دی

جمعہ 10 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بورڈ نے سری لنکا کرکٹ کی آئی سی سی کی رکنیت فوری طور پر معطل کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی بورڈ کے آج کے اجلاس میں اس بات کا تعین کیا گیا کہ سری لنکا کرکٹ نے بطور ممبر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں بری طرح ناکام ہوا ہے۔

آئی سی سی بورڈ نے کہا ہے کہ سری لنکا کرکٹ خاص طور پر اپنے معاملات کو خود مختار طریقے سے چلانے اور سری لنکا میں کرکٹ کی گورننس، ریگولیشن اور انتظامی امور میں حکومتی مداخلت نہ ہونے کو یقینی بنانے میں ناکام رہا ہے۔ آئی سی سی بورڈ نے کہا ہے کہ سری لنکا کرکٹ کی معطلی کی شرائط کا فیصلہ آئی سی سی بورڈ مناسب وقت پر کرے گا۔

واضح رہے بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ مینز ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں سری لنکا کی 302 رنز کی شرمناک شکست کے بعد وزیر کھیل روشن رانا سنگھے نے سری لنکن کرکٹ بورڈ حکام سے استعفوں کا مطالبہ کیا تھا۔ بورڈ سیکریٹری موہن ڈی سلوا کے استعفیٰ کے اگلے روز ہی وزیر کھیل نے کرکٹ بورڈ کو برطرف کر دیا تھا۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق وزیر کھیل روشن رانا سنگھے نے سری لنکا کرکٹ کے لیے عبوری کمیٹی تشکیل دی تھی۔ 1996 کا ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان ارجنا رانا ٹنگا کو نئے عبوری بورڈ کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔ نئے 7 رکنی پینل میں سپریم کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج اور بورڈ کے ایک سابق صدر بھی شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا