وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ پر غور

پیر 13 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ محصولات کی وصولی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ ٹیکس نظام میں بہتری کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال نا گزیر ہے۔

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی کارکردگی بہتر بنانے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو ٹیکس سسٹم کو ڈیجیٹائز کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ اسمگلنگ کے کنٹرول کے لیے پچھلے دنوں کافی اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں لیکن اس حوالے سے مزید تندہی سے کام کرنا ہو گا۔

انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ ایف بی آر کی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے اور اس حوالے سے ایک جامع لائحہ عمل پیش کیا جائے جس میں تمام متعلقہ اداروں کی تجاویز بھی شامل ہوں۔

اجلاس میں نگراں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر، مشیر وزیر اعظم احد چیمہ، چیئرمین ایف بی آر، وفاقی سیکریٹری خزانہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی