ویرات کوہلی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 50 سینچریاں مکمل کرنے کے بعد سب سے زیادہ سینچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے، ویرات کوہلی نے اسی میچ کے دوران ورلڈ کپ ایڈیشن میں سب سے زیادہ 673 رنز بنانے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، ویرات کوہلی نے ورلڈ کپ کے 10 میچوں میں 691 رنز بنائے۔ یہ دونوں ریکارڈ اس سے قبل سچن ٹینڈولکر کے پاس تھے۔
بھارت میں جاری ورلڈ کپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں ویرات کوہلی نے 2 ریکارڈ اپنے نام کیے، اور ساتھ ہی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔ ویرات کوہلی اس وقت 691 رنز کے ساتھ پہلے اور کوئنٹن ڈی کوک 591 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
ویرات کوہلی نے ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرکے 50 سینچریوں کے ساتھ بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کا ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ 49 سنچریوں کا ریکارڈ توڑا۔
کوہلی کی ون ڈے میں 50 سنچریاں بنانے کا یہ سنگ میل 291 ویں ون ڈے انٹرنیشنل میں سر انجام دیا۔ ویرات کوہلی ون ڈے کیریئر میں 50 سنچریاں اور 71 ففٹیاں اسکور کر چکے ہیں۔ اس سے قبل سچن ٹنڈولکر نے 463 ون ڈے میچز میں 49 سنچریاں اسکور کی تھیں۔
ٹنڈولکر نے ون ڈے میں سب سے زیادہ 18ہزار 426 رنز بنائے،جس میں 49 سنچریاں اور 96 نصف سنچری شامل تھیں۔