انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے ورلڈ کپ 2023 فائنل کے لیے استعمال ہونے والی احمد آباد کے نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ کو اوسط درجہ قرار دے دیا۔
آئی سی سی نے اس ہفتے پچ اور آؤٹ فیلڈ کی درجہ بندی کی اپنی فہرست کو اپ ڈیٹ کیا، اور 5 بھارتی مقامات پر زیادہ سے زیادہ 8 ورلڈ کپ میچوں کے لیے مجموعی طور پر اوسط درجہ بندی کی، جن میں سے میزبان بھارت کے 5 میچ شامل تھے۔
آئی سی سی کے پچ کنسلٹنٹ اینڈی ایٹکنسن کی سفارش پر 19 نومبر کو ورلڈ کپ کا فائنل اسی پچ پر کھیلا گیا جس نے 5 ہفتے قبل بھارت اور پاکستان کے میچ کی میزبانی کی تھی، اور ٹریک کو دونوں گیمز کے لیے اوسط درجہ بندی ملی تھی۔
آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے سیمی فائنل کے لیے ایڈن گارڈنز کی سطح کو بھی اوسط درجہ دیا گیا۔ ایڈن گارڈنز نے سب سے زیادہ اوسط درجہ بندی حاصل کی۔
مزید پڑھیں
ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے سیمی فائنل کی سطح کو اچھا قرار دیا گیا۔ لیکن اس کے سست ہونے کے خدشے کے باعث ٹیموں نے 724 رنز بنائے، دونوں اننگز میں 3 سینچریاں بنائی گئیں۔
آئی سی سی تمام بین الاقوامی کھیلوں کے لیے پچوں اور الگ الگ آؤٹ فیلڈز کی درجہ بندی 6 میں سے ایک کے طور پر کرتا ہے جن میں بہت اچھی، اچھی، اوسط، اوسط سے کم، ناقص، غیر موزوں شامل ہیں۔
ٹورنامنٹ کے دوران، بھارت کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے چنئی (بمقابلہ آسٹریلیا) اور احمد آباد (بمقابلہ پاکستان) میں بھارت کے لیگ میچوں کے لیے دی گئی 2 اوسط پچز کی درجہ بندیوں سے اپنا اختلاف ظاہر کیا تھا۔ ڈریوڈ نے 22 اکتوبر کو دھرم شالہ میں نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت کے میچ سے پہلے کہا تھا۔
’اگر آپ صرف 350 رنز کے میچ دیکھنا چاہتے ہیں اور صرف ان پچوں کو ہی اچھی درجہ بندی کرنا چاہتے ہیں، تو میں اس سے متفق نہیں ہوں۔ اگر آپ صرف چوکے اور چھکے لگاتے دیکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ہمارے پاس ٹی 20 ہے، ہمیں کسی اور چیز کی کیا ضرورت ہے؟‘
دھرم شالہ آؤٹ فیلڈ کو بھی اوسط درجہ دیا گیا
آئی سی سی بڑی حد تک آؤٹ فیلڈز کی نوعیت سے مطمئن تھا، سوائے دھرم شالہ کے جس کی میزبانی کے دوران 5 میں سے 4 میں اوسط درجہ بندی کی گئی۔ ٹورنامنٹ کے دوران کئی کھلاڑیوں نے آؤٹ فیلڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ جبکہ سال کے شروع میں، بھارت بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ میچ کو آؤٹ فیلڈ کی حالت کی وجہ سے مختصر نوٹس پر دھرم شالہ سے باہر منتقل کر دیا گیا تھا۔
28 اکتوبر کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان دھرم شالہ کے 5 ورلڈ کپ میچز میں سے آخری کے آؤٹ فیلڈ کو بہت اچھی ریٹنگ ملی۔
19 اکتوبر کو انڈیا بمقابلہ بنگلہ دیش کے میچ کے لیے اوسط آؤٹ فیلڈ ریٹنگ حاصل کرنے والا واحد دوسرا مقام پونے کا مہارشٹرا کرکٹ اسٹیڈیم تھا۔