آئی سی سی کا نیوزی لینڈ کے خلاف سلو اوور ریٹ پر پاکستان کو جرمانہ

اتوار 5 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی نے بنگلورو میں کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے 35ویں میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پر پاکستان پر ان کی میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔

ایمریٹس آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے رچی رچرڈسن نے ٹائم الاؤنسز پر غور کرنے کے بعد ہدف سے 2 اوورز کم ہونے پر کپتان بابر اعظم کو ان کی غلطی سے متعلق آگاہ کیا، جس پر بابر اعظم نے غلطی تسلیم کی۔

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22، (جو اوور ریٹ کے جرائم سے متعلق ہے) کے مطابق کھلاڑیوں کو مقررہ وقت میں گیند نہ کرنے پر ہر اوور پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کپتان بابر اعظم نے غلطی تسلیم کر لی تھی، اور مجوزہ سزا کو قبول کر لیا تھا اس لیے باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں پڑی۔

آن فیلڈ امپائر پال ولسن اور رچرڈ کیٹلبرو، تھرڈ امپائر رچرڈ ایلنگ ورتھ اور چوتھے امپائر جوئل ولسن نے مشترکہ فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان پر جرمانہ عائد کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!