ابرار احمد آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر، متبادل بولر کون ہو گا؟

اتوار 10 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر ابرار احمد آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے آغاز سے قبل آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے ساتھ 4 روزہ میچ کے دوران ابرار احمد کو دائیں گھٹنے میں درد کی شکایت ہوئی تھی اور وہ میدان سے باہر چلے گئے تھے۔

میڈیکل ٹیم نے ابرار احمد کا معائنہ کرنے کے بعد ان کا ایم آر آئی اسکین کرایا تھا۔ اب پیر کو پرتھ میں ان کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ری ہبلیٹیشن جاری رہے گا تاکہ بولر کی ریکوری ہوسکے۔

ابھی تک ابرار احمد ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ سے ہی باہر ہوئے ہیں جو 14 دسمبر سے شروع ہونا ہے۔ اب دوسرے میچ سے قبل واضح ہو جائے گا کہ وہ صحت یاب ہو کر دوسرے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں۔

وہاب ریاض نے متبادل بولر کے لیے ساجد خان کے نام کی منظوری دیدی

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے ٹیم مینجمنٹ کی درخواست پر آف اسپنر ساجد خان کے نام کی منظوری دے دی ہے جو آسٹریلیا میں قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ پرتھ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے میلبرن میں ہو گا۔ تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں دونوں ٹیمیں 3 جنوری سے سڈنی میں آمنے سامنے ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

جنوبی کوریا کے تمام 5 کروڑ 20 لاکھ شہریوں کو مفت اے آئی کی سہولت دینے کا منصوبہ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں