پی ٹی آئی میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات، انصاف لائرز فورم کے صدر قاضی انور کی آڈیو لیکس سوشل میڈیا پر وائرل

پیر 8 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات کی خبریں اور چہ مگوئیاں جاری تھیں کہ اس حوالے سے انصاف لائرز فورم کے مرکزی صدر قاضی انور کی مبینہ آڈیو لیکس بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش مبینہ آڈیو لیکس میں قاضی انور نے کہا ہے کہ ’بانی پی ٹی آئی عمران خان نے میری فہرست پر مِن وعَن عمل کا کہا تھا، اب بیرسٹر گوہر خان 3 دن سے میرا فون اٹینڈ نہیں کر رہے، سنا ہے کہ وکلاء کو کوئی ٹکٹ دینے کو تیار نہیں ہے۔

انہوں نے انصاف لائرز فورم کے وکلا سے اپنے آڈیو پیغام میں کہا کہ اگر ہمارے ساتھ انصاف نہ ہوا تو آئندہ کا لائحہ عمل کل طے کریں گے۔ 9 مئی واقعات کے بعد سب سے زیادہ قربانیاں انصاف لائرز فورم کی ہیں، پارٹی ٹکٹس بھی انصاف لائرز فورم کے ممبرز کو ہی ملنے چاہئیں، ان کے حق کے لیے آواز اٹھاؤں گا۔

قاضی انور کا کہنا تھا کہ اگر وکلاء کو ٹکٹ نہ ملے تو صدر رہنے کا حق نہیں رکھتا۔ جلد آئندہ کا لائحہ عمل کل طےکریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آئی سی سی کا فرنچائز کرکٹ کے خلاف بڑا ایکشن، کینیڈا کی رکنیت بھی معطل

پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹروں سے بلا تنخواہ کام لینے پر پابندی، سی پی ایس پی کا انتباہ

بنگلہ دیش کے وزیر برائے چٹاگانگ ہل ٹریکٹس افیئرز خرابی صحت کے باعث مستعفی

پاکستان کے معدنی وسائل عالمی طاقتوں کی توجہ کا مرکز، بلوچستان کا امن فیصلہ کن قرار

فلپائن میں پراسرار روشنی: یو ایف او یا کچھ اور، ہارورڈ پروفیسر نے کیا بتایا؟

ویڈیو

پاکستان ہر طرح کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے، وزیر دفاع کا بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی پر ردعمل

یورپی یونین نے پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت کردی، مذاکرات بہترین راستہ قرار

جنگلی حیات پر تحقیق اور آگاہی کے لیے سرگرم نوجوان جوڑے کی کہانی

کالم / تجزیہ

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں

کوئٹہ سے تل ابیب تک