پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ نے استعفیٰ دے دیا

پیر 8 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں کھیلے گئے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان ٹیم کے لیے کوچ کی خدمات سرانجام دینے والے گرانٹ بریڈ برن نے پاکستان کرکٹ سے راہیں جدا کرلیں۔

انہوں نے اپنے استعفیٰ کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں کیا۔ گرانٹ بریڈ برن نے لکھا، ’ایک شاندار باب کو اب ختم کرنے کا وقت آگیا ہے، 5 سال کے دوران 3 مختلف عہدوں پر کام کیا، جن کے ساتھ کام کیا اور جو کچھ حاصل کیا اس پر فخر ہے‘۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی سابقہ مینیجمنٹ نے بریڈ برن کو گزشتہ برس مئی میں 2 سال کے لیے ٹیم کا کوچ مقرر کیا تھا۔ تاہم ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی خراب کارکردگی پر موجودہ مینیجمنٹ نے بریڈ برن کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی رپورٹ کرنے کا کہا تھا۔

 گرانٹ بریڈ برن جلد گلیمورگن کاؤنٹی کی کوچنگ سنبھالیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کو خیرباد کہہ کر افغانستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں