20 کروڑ ٹوئٹر صارفین کے ای میل ایڈریس لیک

جمعہ 6 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

20 کروڑ سے زائد ٹوئٹر صارفین کے ای میل ایڈریس آن لائن لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیکرز نے کروڑوں صارفین کے ای میل ایڈریس ہیک کر کے لیک کر دئیے ہیں، جس پر سائبرسکیورٹی مانیٹرنگ فرم کے شریک بانی ایلون گال نے کہا ہے کہ یہ سب سے اہم لیکس میں سے ایک ہیں، یہ ہیکنگ، ٹارگٹ فشنگ اور ڈوکسنگ کا باعث بنے گی۔

تاہم ٹوئٹر کی جانب سے اس ہیکنک رپورٹ پر کوئی وضاحت نہیں دی گئی ہے، نا ہی اس بارے میں آگاہ کیا گیا ہے کہ کمپنی کی جانب سے اس کے بارے میں کوئی اقدامات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے 2022 کے آخر میں ایلون مسک ٹوئٹر کے مالک بن چکے ہیں جبکہ ہیکرز کی شناخت بھی ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے، اس لیے یہ بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ ہیکنگ ایلون مسک کے کمپنی سنبھالنے سے پہلے ہوئی ہے۔

اس لیک کے بارے میں رپورٹس دسمبر سے سامنے آرہی تھیں اور کچھ رپورٹس میں بتایا گیا کہ 40 کروڑ ای میل ایڈریسز اور فون نمبر چوری کیے گئے ہیں۔

5.4 ملین صارفین کا پہلا ڈیٹا سیٹ جولائی میں 30 ہزار ڈالرز میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا جبکہ 27 نومبر 2022 کو مفت میں جاری کیا گیا تھا۔ ایک اور ڈیٹا سیٹ جس میں مبینہ طور پر 17 ملین صارفین کا ڈیٹا تھا نومبر میں نجی طور پر گردش کر رہا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حبا بخاری کو تھپڑ کیوں مارا؟ صبا حمید کا حیران کن انکشاف

ایران، امریکا اور اسرائیل کشیدگی، آسیان کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ

جیفرے ایپسٹین کے سائنسدانوں سے کس نوعیت کے تعلقات تھے؟ جاری دستاویزات میں نئے انکشافات

ایران حملوں میں امریکا کو پہلے 4 دنوں میں 2 ارب ڈالر کے فوجی نقصان کا سامنا

قطر ایئر ویز کی پروازیں کب بحال ہوں گی؟ کمپنی نے اعلان کردیا

ویڈیو

“قسطوں پر لیے گئے موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگا نہیں رہے، پولیس چالان کرتی جا رہی ہے”

سوری کافی نہیں، سچی معافی کا صحیح طریقہ سیکھیں

فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی ایران امریکا مذاکرات کی کوشش، ٹرمپ کا دنیا کو دھوکا، پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے

کالم / تجزیہ

پاکستان کی طالبان مخالف پالیسی، امر اللہ صالح بھی تعریف پر مجبور

سعودی عرب اور ذمہ دار علاقائی سیاست

یہ دنیا اب ٹرمپ کی دنیا ہے