ایلون مسک کی زندگی پر دستاویزی فلم بنانے کا اعلان 

جمعہ 10 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ ہدایتکار ایلکس گبنی نے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کی زندگی پر ہالی ووڈ ہدایتکار ایلکس گبنی نے دستاویزی فلم بنانے کا اعلان کیا ہے جس کی عکس بندی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ہٹ ہو جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکار ایلکس گبنی نے کہا ہے کہ کئی ماہ پہلے ہی فلم کی شوٹنگ کے کام کا آغاز کر دیا تھا جبکہ اس فلم کو بنانے کے لیے وہ کافی پرجوش ہیں۔

ہدایتکار گبنی کا کہنا ہے کہ بلاشبہ ایلون مسک موجودہ وقت کی بااثر شخصیات میں سے ایک ہیں تاہم ایلون مسک نے خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ مذکورہ دستاویزی فلم سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی کی وجوہات کیا ہیں؟

موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں ماضی جیسی کشیدگی نہیں، نظام مشترکہ انداز میں چل رہا ہے، عامر الیاس رانا

امریکا کے ایران پر  نئے فضائی حملے ، متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیاں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے مشترکہ پناہ گاہ ڈھونڈنے پر مجبور

شارجہ سے کراچی آنے والا پاکستانی کارگو کمپنی کا طیارہ لاپتا، تلاش کا عمل شروع

ویڈیو

موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں ماضی جیسی کشیدگی نہیں، نظام مشترکہ انداز میں چل رہا ہے، عامر الیاس رانا

خیبرپختونخوا حکومت کی اپنے لیے مراعات، نئے قانون میں خاص کیا ہے؟

خیبر پختونخوا اسمبلی ایک دہائی بعد بھی مکمل پیپر لیس کیوں نہ بن سکی؟

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش