کسی کو کندھا فراہم نہیں کریں گے، جماعت اسلامی کی تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کی تردید

منگل 13 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی پاکستان خیبرپختونخوا کے امیر رہنما پروفیسر محمد ابراہیم نے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کی تردید کردی۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی جس کے ساتھ بھی حکومت بنانا چاہے ان کو اختیار ہے۔ جماعت اسلامی کا نام استعمال کرنے کا اخلاقاً کوئی جواز نہیں بنتا۔

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، پی ٹی آئی خود سے ہی حکومت بنانے کے لیے جماعت اسلامی کا نام استعمال کررہی ہے۔

پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ یہ طرزِ عمل نامناسب اور غیر اخلاقی ہے۔ جماعت اسلامی کسی کو کندھا فراہم نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اخلاقی اقدار ملحوظ خاطر رکھنی چاہییں، جماعت اسلامی کا اس طرح حکومت سازی کے لیے نام لینا اخلاقاً مناسب نہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے وفاق اور پنجاب مجلس وحدت المسلمین جبکہ خیبرپختونخوا میں جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد کی منظوری دیدی ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی لوکل قیادت کی جانب سے بھی کچھ ایسے بیانات سامنے آئے تھے جس میں اتحاد کا تاثر دینے کی بات کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی بے دخلی: پنجاب میں کریک ڈاؤن تیز، اب تک 28 لاکھ سے زائد شہری واپس روانہ

چیٹ بوٹ کا مشورہ جان لیوا بن سکتا ہے، اے آئی ہارڈویئر ہیک کرنے کا انکشاف

’اگر آج نیوٹن زندہ ہوتا تو ن لیگ میں ہوتا‘، حذیفہ رحمان کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

بیلٹ پیپر پر میرا نام ہوتا تو زبردست کامیابی ملتی‘، ریپبلکن امیدواروں کی ناکامی پر ٹرمپ کی ٹروتھ سوشل پر پوسٹ

بھارت: گجرات میں جعلی ڈاکٹروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 38 افراد کی نشاندہی

ویڈیو

کیا پی ٹی آئی 28ویں آئینی ترمیم کی حمایت کر سکتی ہے، پشاور کے صحافی کیا کہتے ہیں؟

پاک افغان مذاکرات کی کامیابی طالبان کے دہشتگردوں کے خلاف عملی اقدامات پر منحصر ہے، سابق سفیر ابرار حسین شاہ

ضلع ٹنڈو محمد خان میں بیڈ گورننس کی انتہا

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا