عید الفطر  پر  شعیب ملک اور ثنا جاوید کی رومانوی تصاویر کے چرچے

جمعرات 11 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ و اداکارہ ثناء جاوید نے  عیدالفطر کے موقع پر  رومانوی تصاویر جاری کردیں۔

20 جنوری 2024 کو اپنی شادی کا اعلان فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرنے والی جوڑی شعیب ملک اور ثناء جاوید شادی کے بعد پہلی عید منارہے ہیں۔

اسٹار جوڑی نے اپنی زندگی کی نئی شروعات کے ابتدائی مہینوں میں آنے والی اس خوشی ‘عیدالفطر’ کا بھرپور استقبال کیا۔

جہاں سوشل میڈیا پر تمام لوگ اپنی اپنی عید کی تصاویر شیئر کر رہے ہیں وہیں شعیب ملک اور ثناء جاوید کی عید پر جاری کی گئی تصاویر کے بہت چرچے ہیں۔

شعیب ملک اور ثناء جاوید نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں دونوں کی رومانوی انداز میں پوز دیتے ہوئے تصاویر شامل ہیں۔

مذکورہ تصاویر بے رنگ ہیں جن میں شعیب ملک اور ثناء جاوید ایک دوسرے کو محبت سے بھرپور انداز میں دیکھ رہے ہیں۔

اگرچہ ان تصاویر میں دونوں کے ملبوسات واضح طور پر نہیں دکھائی دے رہے کہ کس نے کیا پہنا ہے لیکن یہ گماں ہو رہا ہے کہ ثناء جاوید نے ساڑھی پہن رکھی ہے جبکہ شعیب ملک تھری پیس سوٹ پہنے  ہوئے ہیں۔

اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے متضاد ردِ عمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کوئی تعریف کر رہا ہے تو کوئی اب بھی تنقید کر رہا ہے۔

دوسری طرف شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ اور سابقہ بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ بیٹے اذہان کے لیے جو کچھ انہیں کرنا چاہیے وہ نہیں کر پا رہیں، کیونکہ یہ سب کچھ کرنا آسان نہیں بلکہ انتہائی مشکل کام ہے۔اس حوالے سے ثانیہ مرزا کا مزید کہنا ہے کہ وہ اپنے پیشہ وارانہ کیریئر کے ساتھ ساتھ ایک ماں کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

نواز شریف ایک بار پھر لندن کے لیے روانہ

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے