شیر افضل مروت نے شبلی فراز پر چڑھائی کردی

ہفتہ 27 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی اے سی چیئرمین کے معاملے پر شبلی فراز کے بیان پر افسوس ہی کرسکتا ہوں، یہ تو سینیٹ میں علی ظفر کو ہٹوا کر خود قائد حزب اختلاف بن گئے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان نے مجھے چیئرمین پی اے سی نامزد کیا ہے تو پھر اس میں صوبائیت کی باتیں کیوں کی جارہی ہیں کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین پنجاب سے ہو، حالانکہ عمران خان نے تو کبھی صوبائیت کی بات نہیں کی۔

شیر افضل مروت نے کہاکہ شہریار آفریدی کا بیان پارٹی کی گائیڈ لائن سے مطابقت نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت سے ڈیل کی کوئی بات ہوگی تو انہوں نے اسٹیبلشمنٹ سے پوچھ کر کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ شہریار آفریدی نے ان سے مذاکرات کی بات کی جن کے پاس اختیار ہے، موجودہ حکمرانوں کے پاس کوئی اختیار نہیں۔

شیر افضل مروت نے کہاکہ میں پرسوں عمران خان سے ملوں گا اور ساری صورتحال سے آگاہ کروں گا۔

شیر افضل مروت نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا قبضہ چھڑانے کے حوالے سے بیان بالکل درست ہے کیونکہ موجودہ حکمرانوں کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp