بشام حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد گرفتار

پیر 29 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے محکمہ انسداد دہشتگردی نے بشام میں چینی انجینئرز کی بس پر خودکش حملے میں ملوث کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے مطابق، بشام حملے میں ملوث 4 اہم دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔ حملے کا مرکزی ملزم عادل شہباز ہے جس کا تعلق جلال آباد افغانستان سے ہے۔

واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان میں محمد شفیق قریشی، زاہد قریشی اور نذیرحسین شامل ہیں اور یہ تینوں مانسہرہ کے رہائشی ہیں۔

سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے کہا کہ عادل شہباز نے کالعدم ٹی ٹی پی سے منسلک ہونے اور حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ 26 مارچ کو بشام میں چینی انجینئرز کی بس پر خود کش حملے میں 5 چینی انجینئرز اور ان کا ایک پاکستانی ڈرائیور جاں بحق ہوئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’مجھے فوج پر فخر ہے‘، شاہد آفریدی نے فیض حمید کی سزا کو خوش آئند قرار دے دیا

وزیراعظم آزاد کشمیر نے سید عزادار حسین کاظمی کو سیاسی معاون مقرر کردیا

وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، سرکاری کاروباری اداروں کے حوالے سے اہم فیصلے

’اڈیالہ پہنچو‘: پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے لیے اہم ہدایات جاری

بنگلہ دیش: نوجوان سیاسی رہنما پر فائرنگ کے بعد سیکیورٹی سخت، 2 افراد گرفتار

ویڈیو

فیض حمید کے بعد جنرل باجوہ کا نمبر؟ سہیل آفریدی کی پالیسی مکمل ناکام

خیبر پختونخوا میں بھی افغان باشندوں کی واپسی کے لیے کارروائیاں شروع، کیا کے پی حکومت وفاق کے ساتھ تعاون پر آمادہ ہو گئی؟

چارسدہ کا ماحول دوست سروس اسٹیشن: صفائی اور پانی کی بچت ایک ساتھ

کالم / تجزیہ

اگلی بار۔ ثاقب نثار

جرمنی کا ٹاؤن رائٹرز پروگرام پاکستان میں کیوں نہیں؟

شاعرِ مشرق اور مصورِ مشرق کی پتنگ بازی