’جھومے جو پٹھان‘ میں دیپیکا کی جگہ بزرگ خاتون کا چانس ہو سکتا تھا، شاہ رخ خان کا انکشاف

جمعہ 24 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

باکس آفس پر طوفان برپا کرنے کے بعد، شاہ رخ خان نے OTT پلیٹ فارم پر اپنی جگہ بنا لی ہے۔ سپر اسٹار نے حال ہی میں مداحوں کے کچھ سوالات کے جوابات دیے اور ایک پروموشنل ویڈیو میں ان کی پوسٹس پر ردعمل کا اظہار کیا۔

ویڈیو کے آغاز میں شاہ رخ خان کہتے ہیں ’میرے پاس آپ کے تبصرے ہیں آپ کے کچھ سوالات ہیں جو آپ نے پوچھے ہیں، میں ان کا جواب دینے کی کوشش کر رہا ہوں‘۔

شاہ رخ نے نے سب سے پہلے پٹھان کے ٹائٹل ٹریک ’جھومے جو پٹھان‘ پر ایک بزرگ خاتون کی رقص کی ویڈیو دیکھی۔ انہوں نے اس ویڈیو کا جواب دیتے ہوئے کہا، ’یہ واقعی دل مو لینے والا اور بہت خوبصورت ہے۔ مینا جی، ایسا کرنے کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔ اگر میں نے آپ کو پہلے ڈانس کرتے دیکھا ہوتا تو شاید ہم دیپیکا کی جگہ آپ کو لے لیتے مجھے یقین ہے کہ دییپیکا اس کا برا نہیں مانے گی‘۔

فلم نے باکس آفس پر کچھ ریکارڈ توڑ بزنس کیا ہے۔

ایک مداح نے شاہ رخ سے کہا کہ ’وہ کسی ایسی چیز کے کے بارے میں بتائیں جو انہوں نے پٹھان میں پہلی مرتبہ کی ہے‘۔

اس سوال کے جواب میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ’بہت ساری چیزیں ہیں جو میں نے اس سے پہلے نہیں کی تھیں۔ لیکن ایک چیز جو مجھے کرنا تھی میرے خیال میں متبادل دنوں میں اپنے بالوں کو شیمپو کرنا تھا، جو میں نے کبھی نہیں کیا‘۔

واضح رہے کہ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی ’پٹھان‘ میں جان ابراہم، دیپیکا پڈوکون، ڈمپل کپاڈیہ اور آشوتوش رانا نے بھی مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ فلم نے باکس آفس پر کچھ ریکارڈ توڑ بزنس کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں ہنگامہ آرائی کی منصوبہ بندی،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی لیک آڈیو کال سامنے آگئی

کان کنی تنازع خونریز تصادم میں بدل گیا، بی جے پی رہنما سمیت 3 افراد زندہ جل کر ہلاک

آزاد کشمیر انتخابات 2026: مسلم لیگ (ن) نے 37 حلقوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

’تاریخ میں لکھا جائے گا کہ پاکستان نے تیسری عالمی جنگ کو روکا‘، ایران-امریکا معاہدے کے بعد پاکستان کی عزت میں مزید اضافہ

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی فوجی سازوسامان واپس لے سکتے ہیں، ٹرمپ

ویڈیو

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ