انگلینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز میں شکست، بابر اعظم نے وجہ بتا دی

جمعہ 31 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انگلینڈ کے خلاف 4 میچوں کی ٹی20 سیریز میں شکست کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مڈل اوورز میں بلے بازوں نے ذمہ داری نہیں دکھائی، ماڈرن کرکٹ سے دوری ہی شکست کی وجہ بنی ہے۔

لندن میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری اور چوتھے ٹی20 میچ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ جیت کے لیے اسٹرائیک ریٹ بھی بڑھانا ہوگا اور فتوحات کے سفر پر دوبارہ گامزن ہونے کے لیے کھلاڑیوں کو ماڈرن کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ سیریز ہارنے کا افسوس ہے، سیریز جیت کر ٹی20 ورلڈ کپ میں بلند حوصلوں کے ساتھ جانے کی ضرورت تھی۔ بدقسمتی سے 2 میچ بارش کی وجہ سے متاثر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ مڈل اوورز میں بلے بازوں نے ذمہ داری نہیں دکھائی، اوپر تلے وکٹیں گرنے سے بڑا اسکور نہیں کرسکے جبکہ بولرز نے بھی اچھی بولنگ نہیں کی اور زیادہ رنز دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اعظم خان سمیت تمام کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر ہوا، شکست کے بعد سوالات اٹھتے ہیں۔ تمام کھلاڑیوں کو اپنے رول کا پتہ ہے، ورلڈ کپ میں تمام کھلاڑیوں کو ذمہ داری لینا ہوگی۔

بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ بالکل مختلف گیم ہے اس میں بہتر نتائج دیں گے، امریکا کی کنڈیشنز سے واقف نہیں لیکن ویسٹ انڈیز کی کنڈیشنز سے بخوبی آگاہ ہیں، اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 میچوں کی ٹی20 سیریز کھیلی گئی، 2 میچز بارش کی وجہ سے متاثر ہوئے جبکہ 2 میچوں میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان