پاکستانی عازمین حج سعودی قوانین کی پاسداری کریں، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ذو الفقار حیدر

بدھ 12 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی سیکریٹری برائے مذہبی امور ذوالفقار حیدر نے پاکستانی عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ وہ سعودی عرب کے قوانین کی پاسداری یقینی بنائیں اور ایسی کسی بھی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں جو ملک کی بدنامی کا باعث بنے۔

وفاقی سیکریٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر نے اپنے ایک بیان میں عازمین حج کو قبل از حج فلائٹ آپریشن کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دیتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ ایام حج قریب آچکے ہیں اور 2 دن بعد تمام پاکستانی عازمین حج مشاعرمقدسہ پہنچ جائیں گے۔

ذوالفقار حیدر نے واضح کیا ہے کہ مشاعرمقدسہ میں ایام حج کے دوران تمام تر انتظامات کی دیکھ بھال سعودی وزارتِ حج اور اس کے منظور شدہ مکاتب کرتے ہیں۔

انہوں نے عازمین حج کو خبردار کیا ہے کہ وہ سعودی قوانین پر عمل درآمد اور ان کی مکمل پاسداری کو یقینی بنائیں، سعودی اہلکاروں کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور ان سے بحث ہرگز مت کریں۔

سیکریٹری مذہبی امور نے پاکستانی عازمین حج کو ہر قسم کی سیاسی وفرقہ ورانہ گفتگو اور بحث مباحثہ سے گریز کرنے، نیز مقامی قوانین کے منافی کسی بھی سرگرمی (جلسے، جلوس یا احتجاج) کا حصہ نہ بننے کی ہدایت جاری کی ہے،جس سے پاکستان کی بدنامی اور سعودی حکومت کے قوانین کی خلاف ورزی ہوتی ہو۔

انہوں نے کہا ہے کہ سعودی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے عازمین حج اپنے عمل کے خود ذمہ دار ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ابھیشیک شرما کا ان چاہا عالمی ریکارڈ: ’گولڈن ڈک‘ کے ’معرکے‘ میں شاداب و راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا

عطااللہ تارڑ کا خیبرپختونخوا حکومت سے 13 سال کا حساب لینے کا اعلان، ریڈیو پاکستان پشاور کی نوتعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کردیا

اسلام آباد: امن و امان کے لیے استعمال ہونے والے کنٹینرز کے مالکان کو کرائے کی ادائیگی کا اعلان

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس شروع: جنگوں نے دنیا کو تباہ کن اثرات سے دوچار کیا، انتونیو گوتریس

پنجاب ایپکس کمیٹی اجلاس میں اہم بریفنگ: کچے کے علاقے میں  30 ارب روپے سے زائد کا ترقیاتی پیکیج، کرپشن پر 718 پولیس اہلکار برطرف

ویڈیو

’بڑا ہوکر اپنے والد کی طرح پولیس افسر بنوں گا‘، شہید ایس پی اکبر شنواری کے بیٹے ایمل کا عزم

تحریک انصاف کو احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، عمران خان مذاکرات کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

27 ستمبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مکمل خاتمے کا پلان؟ محسن نقوی نے وارننگ دیدی

کالم / تجزیہ

سید مودودیؒ آج بھی کیوں پڑھے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے

سومنات: جب تاریخ سیاسی نعرہ بن جائے