پی ٹی آئی انتخابی نشان: لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو نوٹس جاری کردیے

جمعرات 20 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے پی ٹی آئی سے بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

جسٹس شمس محمود مرزا کر سربراہی میں بنے لارجر بینچ میں جسٹس شاہد کریم ،جسٹس شہرام سرور چودھری، جسٹس جواد حسن  اور جسٹس رسال حسین شامل ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف الیکشن کمیشن کی کارروائی کو کالعدم قرار دیا جائے۔

یہ بھی استدعا کی گئی کہ الیکشن ایکٹ کی انتخابی نشان سے متعلق شقوں کو آئین سے متصادم قرار دیا جائے اور ہی ٹی ائی کو بلے کا انتخابی نشان دوبارہ الاٹ کیا جائے۔

عدالت نے پی ٹی آئی کی بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے لیے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی اداکارہ یامی گوتم نے 4 ماہ تک قرآن اور اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کیوں کیا؟

کنگ سلمان ریلیف کی پنجاب میں 8 ہزار 500 مستحق خاندانوں میں غذائی پیکجز کی تقسیم

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری، حلقہ بندیوں کا عمل شروع

لاہور: پی پی 154 کے پی ٹی آئی رہنما چوہدری اختر میو مسلم لیگ (ن) میں شامل

کراچی تجاوزات کیس، وفاقی آئینی عدالت نے سعید غنی کے خلاف توہین عدالت درخواست سمیت سماعت مقرر کر دی

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار