پنجاب میں گورنر راج کا امکان پیدا ہوگیا ہے: رانا ثنااللہ

منگل 10 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیرداخلہ راناثنا اللہ نے پنجاب میں گورنر راج کا امکان ظاہر کیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمرانی ٹولے نے ملک کی معیشت کا برا حال کیا، پرویز الٰہی اس وقت مسلط ہیں، دو تین ماہ میں پنجاب کو اس طرح لوٹا کہ اس کی مثال نہیں ملتی، لوٹ مار میں عمرانی ٹولہ ، پرویز الٰہی اور ان کا برخوردار شامل ہے۔

پنجاب اسمبلی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ کل چور آپس میں دست و گریبان ہوئے ہیں، ان کا مکروہ چہرہ عوام کے سامنے عیاں ہوگا، ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ہمارے نمبر 186 ہیں، ہمارے نمبر 179 ہیں، اسمبلی آنے سے روکنا غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام ہوگا، انہیں اعتماد کا ووٹ ہر قیمت پر لینا پڑے گا، غیر قانونی عمل کرتے ہیں تو خود ہی خسارے میں رہیں گے۔

پی ٹی آئی کے پاس نمبر پورے نہیں ہیں، اس صورتحال میں گورنر راج کا بھی امکان پیدا ہوگیا ہے، عمران خان کہتا ہے کہ الیکشن کراؤ، الیکشن الیکشن کی رٹ لگا رہا ہے، اگر عمران خان الیکشن میں کامیاب ہوا تو ملک میں تباہی ہوگی ہو انتقامی کارروائیاں کرے گا جو ساڑھے چار سال کیا وہی کرے گا، الیکشن میں ناکام ہوگا تو رزلٹ تسلیم نہیں کرے گا، گند کرے گا،ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک میں معاشی استحکام پیدا کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’شیک ہینڈز II‘ کا تربیلا میں آغاز

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟