خوبرو اداکارہ سارا خان کا باکو میں خوبصورت فوٹو شوٹ، تصاویر وائرل

اتوار 23 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سارہ خان کو کون نہیں جانتا، انہوں نے انتہائی کم عرصے میں اپنی منفرد اداکاری سے نہ صرف اپنی پہچان بنائی بلکہ پاکستان کی ڈراما انڈسٹری کو مشہور ڈرامے بھی دیے۔

سارہ خان نے متعدد مشہور ڈراموں میں کام کیا ہے تاہم ان دنوں ڈراما ’رقص بسمل‘ کو حاضرین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا، ان کے قابل ذکر ڈراموں میں ثبات، رقص بسمل، لاپتا، ممکن اور ہم تم ہیں۔

حال ہی میں سارہ خان کو ڈراما سیریل نمک حرام میں بھی بہترین اداکاری پر ان کے مداحوں کی جانب سے خوب داد ملی، شائقین نے عمران اشرف کے ساتھ ان کی آن اسکرین جوڑی کو بھی پسند کیا ہے۔

چند روز قبل سارہ خان نے لندن کا دورہ کیا تھا، انہوں نے اس دورے کے دوران خوبصورت فوٹوشوٹ کیا اور فوٹوشوٹ کی تصاویر اور انسٹاگرام ریلز اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)

انہوں نے لندن میں اپنے شوہر عمران اشرف اور اپنی بیٹی کے ساتھ بھی تصویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

آج انہوں نے منی وینس باکو سے چند تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp