خاتون جج دھمکی کیس: عدالت نے عمران خان کو 18 اپریل تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

بدھ 29 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی سیشن عدالت نے خاتون جج زیبا چوہدری دھمکی کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی آج حاضری سے استثنا کی درخواست کو خارج کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور حکم دیا ہے کہ عمران خان کو 18 اپریل تک گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت کی۔

آج ہونے والی سماعت میں عمران خان پیش نہیں ہوئے اور عمران خان کے وکلا نے عدالت سے عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتار کو برقرار رکھنے کی استدعا کی گئی تھی مگر پراسیکیوٹر کی جانب سے اس کی مخالفت کی گئی۔

پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ آج بھی عمران خان عدالت پیش نہیں ہوئے اور اس حوالے سے کوئی ٹھوس وجوہات بھی بیان نہیں کی گئی لہٰذا ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار جاری کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس درخواست پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی استدعا کی گئی ہے اس میں عمران خان کے وکلا کے دستخط تو ہیں مگر خود عمران خان کے دستخط موجود نہیں ہیں۔

سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا اور اب مجسٹریٹ ملک امان نے فیصلہ سنا دیا جس میں قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے عمران خان کو 18 اپریل تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے اور ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو بھی مسترد کردیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: بچوں میں ایچ آئی وی کا تشویشناک پھیلاؤ، مزید اعداد و شمار سامنے آگئے

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

میرپور ڈویژن میں پولنگ پرامن ماحول میں جاری، سیکیورٹی انتظامات مؤثر، بہترین ٹرن آؤٹ کی توقع، کمشنر میرپور

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ نے اداکارہ سمرین کور کے ساتھ تعلقات کا اعلان کر دیا، پیغام میں کیا لکھا؟

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان