ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے مبینہ طور پر جعلی ڈائریکٹر (ایف آئی اے) بن کر دھوکا دہی اور فراڈ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد خالد تاج نے خود کو ایف آئی اے کا جعلی ڈائریکٹر ظاہر کیا تھا اور اس نے اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ پر ڈائریکٹر اسلام آباد زون کی یونیفارم میں اپنی تصاویر بھی لگائی ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ پولیس کے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس، آئی جی نے ایف آئی اے سے مدد طلب کرلی
ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے خود کو ایف آئی اے کا ڈائریکٹر ظاہر کر کے متعدد افراد کو بلیک میل اور ان سے فراڈ کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ایک خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی تھی جس نے اسے اڈیالہ روڈ راولپنڈی سے گرفتار کرلیا۔
مزید پڑھیے: ایف آئی اے کی کارروائی، جعلسازی سے بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والا مسافر ایجنٹ سمیت گرفتار
ایف آئی اے ترجمان نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے جدید وسائل (موبائل فون ٹریسنگ) کو بروئے کار لایا گیا اور اب اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔