اننت امبانی کی شادی، نعمان اعجاز کا کیا کہنا ہے؟

اتوار 21 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر پاکستانی اداکار نعمان اعجاز نے ایشیا کے امیر ترین، بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی پر تنقید کرنے والے صارفین کو کہا ہے کہ لوگ اس کی شادی پر تنقید کرنا چھوڑ دیں اور دعا کریں کہ وہ بھی ایک دن اتنے امیر ہوجائیں کہ ایسی شادی کرسکیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سینیئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ لوگ امبانیز کی شادی پر تنقید کیوں کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اننت امبانی کی شادی میں کن پاکستانی ڈیزائنرز کے چرچے رہے؟

’خوشی ان کی، پیسا ان کا، لطف ان کا، ہم کیوں اتنے دور بیٹھے ان کی شادی اور دولت پر تنقید کررہے ہیں، ان کو اپنے پیسے اور شادی سے لطف اندوز ہونے دیں، آپ کا ان سے کیا تعلق ہے۔‘

نعمان اعجاز نے کہا کہ اگر آپ ان کو خوش دیکھنا پسند نہیں کرتے تو ان پر تنقید کرنے کے بجائے خاموش رہیں اور دعا کریں کہ ’اللہ آپ کو بھی اس قابل بنائے کہ امبانیز کی طرح شادی کرسکیں‘

یہ بھی پڑھیں : اننت امبانی کے بعد ایک اور ارب پتی کی شادی کے چرچے

واضح رہے کہ 12 جولائی کو دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل بھارتی صنعت کار مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی رادھیکا مرچنٹ سے شادی ہوئی تھی۔

شادی کی تقریبات کئی ماہ سے جاری تھیں اور تمام تقریبات 12 جولائی کی شب اس وقت اختتام پذیر ہوئیں جب جوڑے نے ہندو رسومات کے تحت شادی کرلی۔

یہ بھی پڑھیں :ویرات کوہلی اننت امبانی کی شادی میں کیوں نہیں آئے؟

اگرچہ دونوں 12 جولائی کو رشتہ ازدواج میں بندھ گئے، جس کے بعد اب پوسٹ ویڈنگ تقریبات بھی ہونے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کے تمام علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے بلند رہنے کا امکان

پاکستان کا خوف: بھارت کا 2 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے فوجی ڈرون خریدنے کا منصوبہ

اسرائیل اور لبنان جنگ بندی پر متفق، ایران معاہدے کی امیدیں بڑھ گئیں

سعودی عرب کا ماحول دوست سیاحتی منصوبہ ’العُرومہ سیزن‘، 6 ماہ میں 8 لاکھ سے زائد سیاحوں کی آمد

بحرالکاہل میں امریکی فضائی حملہ، منشیات کی اسمگلنگ سے وابستہ کشتی پر 2 افراد مارے گئے

ویڈیو

صدر ٹرمپ کو دھچکا،امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور کر لی

گلگت بلتستان: ووٹرز کی آسانی اور انتخابی آگاہی کے لیے اقدامات کا مطالبہ

سیاست ہمارے خون میں شامل ہے، مشاہداللہ (مرحوم) کی صاحبزادی لامعہ مشاہد نے سیاست میں آنے کا اشارہ دیدیا

کالم / تجزیہ

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے