رادھیکا مرچنٹ امبانی خاندان کے لیے خوش قسمت ٹھہریں، 10 دن میں خاندان نے کتنے ہزار کروڑ کمالیے؟

پیر 22 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی کی دولت میں بیٹے اننت امبانی کی شادی کے بعد نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ رادھیکا مرچنٹ امبانی خاندان کے لیے نہایت خوش قسمت ثابت ہوئی ہیں۔

مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کے دنیا بھر میں چرچے ہوئے۔ اس شادی کی تقریبات 7 ماہ جاری رہیں۔ 12 جولائی کو ہونے والی اس شادی کی تقریبات 14 جولائی تک جاری رہیں جس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر، سامسنگ کے چیئرمین لی جائے ینگ، بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: اننت امبانی کی شادی میں کن پاکستانی ڈیزائنرز کے چرچے رہے؟

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اننت امبانی کی شادی میں بے پناہ اخراجات کرنے کے باوجود مکیش امبانی کی دولت میں کمی نہیں ہوئی بلکہ اس شادی کے بعد ان کی دولت میں مزید 25 ہزار کروڑ انڈین روپے (تقریباً 3 ارب اڈالر) کا اضافہ ہوا ہے۔

بلومبرگ بلین ایئر انڈیکس کے مطابق، 5 جولائی کو مکیش امبانی کی دولت کا تخمینہ 118 ارب ڈالر تھا، 12 جولائی تک ان کی کل دولت اور اثاثوں کا تخمینہ 121 ارب ڈالر لگایا گیا۔

چند دنوں میں دولت میں 3 ارب ڈالر کے اضافے سے مکیش امبانی ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں 11 ویں نمبر پر آگئے جبکہ وہ بدستور ایشیا کی امیر ترین شخصیت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی اننت امبانی کی شادی میں کیوں نہیں آئے؟

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 12 جولائی کو بیٹے کی شادی کے دن ریلائنس انڈسٹریز کے شیئرز کی قیمت میں ایک فیصد اضافہ ہوا جس کے باعث ان کے اثاثے بھی بڑھ گئے جبکہ گزشتہ ایک ماہ میں ان کے شیئرز کی قیمت میں 6 فیصد سے زائد اضافہ ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp