وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے 2 لاکھ گھرانوں کو سولر سسٹم دے رہے ہیں، کم آمدنی والے خاندانوں کو 80 فیصد سبسڈی پر سسٹم فراہم کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں سولر ہوم سسٹم کے معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تمام کمپنیوں کے نمائندوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں سولر پینلز کا حصول اب ہوا آسان، عوام کے لیے بڑی خوشخبری
مراد علی شاہ نے کہاکہ 3 کمپنیاں ہیں جو برٹش، یو ایس اور چائینیز بیسڈ ہیں، بتایا گیا ہے کہ پہلے 50 ہزار سولر سسٹمز اکتوبر میں انسٹال ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ یہ پراجیکٹ کلین انرجی کے حوالے سے مہم کا حصہ ہے، ہمارے پاس کوئلے کے بڑے ذخائر ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سب سے سستی بجلی ہمارے تھر پراجیکٹ سے فراہم کی جارہی ہے، ونڈ اور سولر انرجی بھی سندھ میں موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں کراچی:300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر پینل مفت ملیں گے
انہوں نے کہاکہ سندھ سولر انرجی پراجیکٹ ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع کیا جارہا ہے، ورلڈ بینک اس پراجیکٹ پر 100 ملین ڈالر کی فنڈنگ کررہا ہے۔ جبکہ ایکنک 27.4 بلین روپے کی لاگت سے معاہدے کی منظوری دے چکی ہے۔