لا اینڈ جسٹس کمیشن کا نوٹیفکیشن منظرعام پر، جسٹس منصور علی شاہ ٹاسک فورس کے رکن نہیں رہے

پیر 5 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بطور چیئرمین لا اینڈ جسٹس کمیشن تنازعات کے متبادل حل کے لیے کمیٹی اور ٹاسک فورس  از سر نو تشکیل دے دی۔

لا اینڈ جسٹس کمیشن 22 جولائی کے نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ ٹاسک فورس کے رکن نہیں رہے۔ جسٹس یحییٰ خان آفریدی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

کمیٹی ممبران میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید بھی شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: زیرالتوا مقدمات کی تعداد میں اضافہ، لا اینڈ جسٹس کمیشن نے اعدادوشمار جاری کردیے

کمیٹی کی معاونت کے لیے تنازعات کے متبادل حل کے لیے نئی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی جس کی معاونت کمیٹی کرے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ہاشم کاکڑ اور سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس یوسف علی سید ، اسلام آباد سے جسٹس میاں گل حسن، لاہور سے جسٹس جواد حسن اور پشاور سے جسٹس عتیق شاہ ٹاسک فورس کے اراکین ہوں گے۔

ڈسڑکٹ اینڈ سیشن ججز سے صدف کھوکھر، عظمیٰ فرناز،شبانہ محسود، شمس الدین سپرا اور سول جج صنم بخاری بھی ٹاسک فورس کے ممبر ہوں گے۔

مزید پڑھیے: ججز خط کیس: اگر کوئی مجھ سے پوچھے گا تو میں تو کہوں گا کہ مداخلت ہوئی لیکن ہمیں مستقبل کا دیکھنا ہے، چیف جسٹس

اٹارنی جنرل اور وزارت قانون کے نمائندے اور تمام صوبائی ایڈوکیٹ جنرلز بھی ٹاسک فورس میں شامل ہوں گے جبکہ ایڈوکیٹ مخدوم علی خان ، فیصل نقوی اور سیکریٹری لا اینڈ جسٹس بھی کمیشن ٹاسک فورس کے اراکین ہوں گے۔

نوٹیفکیشن سیکریٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن کی سیکریٹری کی جانب سے جاری کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیپٹن محمد سرور شہید کا 78واں یوم شہادت، یہ قربانی آج بھی قوم کے لیے مشعل راہ ہے، افواج پاکستان

رجب بٹ پھر خبروں کی زینت، مقدمہ بھی درج اور دولت کا انکشاف بھی

پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے اہم معمار ڈاکٹر پرویز بٹ انتقال کر گئے

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

صدر ٹرمپ نے سفارت کاری کو موقع دینے کے لیے ایران کے خلاف حملے روک دیے ہیں، مائیک والٹز کی تصدیق

ویڈیو

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں، چوہدری پرویز اقبال لوسر

بڑے بڑے دعوے، مگر کراچی آج بھی اپنے بچوں کو نہیں بچا سکا، کھلے مین ہول نے ایک اور معصوم کی جان لے لی

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں