مون سون شجر کاری کا آغاز، 10 کروڑ سے زائد پودے لگائے جائیں، وزیراعظم کی متعلقہ حکام کو ہدایت

بدھ 7 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعظم ہاؤس میں پودا لگا کر مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کردیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مون سون شجرکاری مہم 2024 کا افتتاح کردیا ہے، شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس کے سبزہ زار میں پودا لگا کرشجر کاری مہم کا آغاز کیا، اس موقع پر وزیراعظم کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ شجرکاری مہم کے دوران ملک بھر میں 3 ارب 20 کروڑ پودے لگانے کا ہدف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں مون سون کا اگلا سیزن کب سے شروع ہوگا؟

اسلام آباد میں مون سون شجرکاری مہم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم مون سون کی شجرکاری کا آغاز کرنے جارہے ہیں، میں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کہ پورے ملک بشمول گلگت بلتستان 10 کروڑ سے زائد پودے لگائے جائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ 10 کروڑ پودے لگانے سے نہ صرف پاکستان خوبصورت ہوگا بلکہ موسمیاتی تبدیلی، جس نے پاکستان کو 2022 میں شدید متاثر کیا تھا، اس کو بھی کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی، اس سے فضائی آلودگی بھی کم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مون سون کا موسم ہر لحاظ سے دلوں کو خوش کرنے والا موسم ہے، حسین مزاج کا موسم ہے، جس میں بادل آتے ہیں تو مسکراہٹیں بکھرتی ہیں، مون سون سے گرمی کی شدت میں بھی کمی آتی ہیں۔

شہباز شریف نے کہا ’میں سمجھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے، اب یہ ہم پر ہے کہ ہم شبانہ روز محنت کرکے ان نعمتوں کا فائدہ اٹھائیں۔‘

‘بچے پاکستان کے تابناک مستقبل کی ضمانت ہیں’

انہوں نے کہا کہ مون سون میں شجرکاری کے آغاز پر سب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ پورے پاکستان میں صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر وفاقی حکومت، محکمے، افسران سب مل کر اس شجرکاری مہم میں پاکستان کو آلودگی سے پاک کرنے اور ملک کو خوبصورت بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مارگلہ ہلز کی خوبصورتی کو چار چاند لگانے کے لیے بڑی شجرکاری مہم کا آغاز

وزیراعظم نے تقریب میں موجود بچوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج بچے بھی یہاں موجود ہیں جو اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ یہ پاکستان کے تابناک مستقبل کی ضمانت ہیں، یہ بچے تعلیم سے بہرآور ہوکر پاکستان کی تاریخ کے عظیم معمار بنیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب