صنعت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ، ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کا وزیراعظم کو خط

ہفتہ 1 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے پیٹرن ان چیف گوہر اعجاز نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو خط تحریر کیا ہے۔

گوہر اعجاز کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ٹیکسٹائل صنعت کا 50 فیصد بندش کے دہانے پر پہنچ گیا ہے اور رواں سال ٹیکسٹائل برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں 3 ارب ڈالر کم رہیں گی۔

ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں ایکسپورٹ کے شعبے کی بحالی کے لیے تجاویز ارسال کی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ ٹیکسٹائل برآمدات تیزی سے اور مستقل کم ہورہی ہیں،فروری کی ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی برآمدات باآسانی ایک ارب 70 کروڑ ڈالر ہوسکتی تھیں لیکن زرمبادلہ کے مسئلے سے پیدا ہونے والی توانائی کی قلت اور نرخ نے پیداواری صلاحیت کو متاثر کیا۔

انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ ٹیرف اور لانگ ٹرم فنانسنگ کے ذریعے بڑھائی گئی پیداواری صلاحیت توانائی نہ ہونے اور پرزہ جات کی قلت کے سبب استعمال نہیں ہورہی ہے،ایکسپوٹرزکو خام مال کی عدم دستیابی اور سیلز ٹیکس ریفنڈ کی عدم ادائیگی کے باعث پیداوار جاری رکھنے میں مشکلات ہیں۔

رواں سال ٹیکسٹال کی برآمدات میں بڑی کمی کا خدشے کا اظہار

گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ رواں سال ٹیکسٹائل برآمدات گزشتہ سال کے 19.70 ارب ڈالر کے مقابلے 3 ارب ڈالر کم رہیں گی اس لیے آپ کو تجویز ہے کہ ٹیکسٹائل کے شعبے کی پورٹ پر پہنچی تمام درآمدات کو کلیئر کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ شعبے کو خام مال اور پرزہ جات کی درآمد کے لئے بینکوں کو ایل سیز کھولنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

گوہر اعجاز نے مطالبہ کیا کہ ایکسپورٹس شعبے کو 7 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو گیس فراہم کی جائے،سیلز ٹیکس ریفنڈ ادا کیے جائیں اور ایکسپورٹس شعبے کےکیپٹیو پاور پلانٹس کو ترجیحی بنیادوں پر گیس فراہم کی جائے کیوں کہ پاکستان کی معاشی سیکیورٹی ایکسپورٹس کے شعبے کے ساتھ وابستہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں