راولپنڈی ٹیسٹ، شائقین کرکٹ خوش ہوجائیں، پی سی بی نے بڑا اعلان کردیا

جمعہ 23 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شائقین کرکٹ کے لیے بڑا اعلان کردیا، اب شائقین پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین راولپنڈی میں جاری پہلا ٹیسٹ میچ اسٹیڈیم میں ٹکٹ کے بغیر دیکھ سکیں گے۔

پی سی بی نے ویک اینڈ پر شائقین کرکٹ کے لیے اسٹیڈیم کے دروازے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ ٹکٹ کے بغیر اسٹیڈیم میں داخل ہوسکیں اور پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ سے لطف اندوز ہوسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنڈی ٹیسٹ کا تیسرا دن: 448 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش 4 وکٹیں گنوا بیٹھا

پی سی بی نے یہ فیصلہ شائقین کرکٹ کی کھیل میں دلچسپی بڑھانے کے لیے کیا ہے، پاکستانی شائقین کے لیے ہفتہ اور اتوار کو  راولپنڈی اسٹیڈیم کے شعیب اختر، سہیل تنویر، میران بخش، یاسرعرفات، جاوید میانداد انکلوژرز میں داخلہ مفت ہوگا۔

جاوید میانداد اور وی آئی پیز اینکلوژرز فیملیز کے لیے مختص کردیا گیا ہے جبکہ راولپنڈی ٹیسٹ کے آخری 2 روز کے ٹکٹ خریدنے والوں کو ٹکٹ ری فنڈ کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم