اوریا مقبول جان نے درخواست ضمانت دائر کردی

ہفتہ 31 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق بیوروکریٹ، معروف اینکر اور کالم نگار اوریا مقبول جان نے لاہور کی سیشن عدالت میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کردی۔

اوریا مقبول جان نے عدالت میں درخواست علی اشفاق اور رانا معروف ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی۔ اوریا مقبول جان نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایف آئی اے نے بے بنیاد جواز بنا کر مجھے گرفتار کیا اور محض میری ایک ٹویٹ کو بنیاد بنا کا مقدمہ درج کیا۔ انہوں نے استدعا کی کہ مقدمے کے حقائق قانون کے برعکس ہیں، میری ضمانت بعدازگرفتاری منظور کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف کالم نگار و تجزیہ کار اوریا مقبول جان گرفتار

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے معروف کالم نگار و تجزیہ کار اوریا مقبول جان کو  مبینہ طور پر مذہبی منافرت پھیلانے اوراداروں کی تضحیک کے الزامات کے تحت 21 اگست کی رات لاہور کی ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی (ڈی ایچ اے) فیز6 سے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔ اگلی صبح جوڈیشل مجسٹریٹ نے اوریا مقبول جان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: اوریا مقبول جان کا کمال، ممبئی کو گوادر بنادیا

26 اگست کو لاہور کی ضلع کچہری نے اوریا مقبول جان کو مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا تھا۔ اوریا مقبول کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کے خلاف لاہور کی سیشن کورٹ میں درخواست بھی دائر کی گئی تھی جس کی سماعت 29 اگست کو ہوئی تھی۔ عدالت نے اوریا مقبول جان کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل خارج کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: تجزیہ کار اوریا مقبول جان 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

دوران سماعت اوریا مقبول جان کے وکیل علی اشفاق نے دلائل دیے تھے کہ اوریا مقبول جان نے کوئی ایسا بیان نہیں دیا جس سے کسی کی توہین ہوئی ہو، عدلیہ کے فیصلے پر تنقید کرنا ہر شخص کا حق ہے یہ حق عدلیہ نے ہی دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟