’سیو غزہ مارچ‘ کرنے پر جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد اسلام آباد سے گرفتار

ہفتہ 31 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو گرفتار کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کی قیادت میں اسلام آباد میں ’سیو غزہ مارچ‘ کا انعقاد کیا گیا، اسلام آباد پولیس نے اس مارچ کے متعدد شرکا کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی خدشات : پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت مارچ کے 20 شرکا کو گرفتار کیا ہے، گرفتار ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں، مارچ کے شرکا کو ڈی چوک اسلام آباد کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔

اسلام آباد پولیس نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، خلاف ورزی کرنے پر مارچ کے شرکا  کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں کہا تھا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذالعمل ہے۔

’ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کسی جلسہ جلوس کی ہرگز اجازت نہیں، عوام سے گزارش ہے کہ وہ ایسی کسی غیرقانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی، فرزانہ یعقوب

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!