اسرائیلی جارحیت جاری، گزشتہ 24 گھنٹے میں 61 فلسطینی شہید

اتوار 1 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلسل چوتھے دن فلسطین مغربی کنارے کے شہر جنین پر اسرائیلی بمباری جاری ہے اور بڑے پیمانے پر تباہی کے باعث شہر ملبے میں تبدیل ہوگیا ہے۔ وقفے وقفے سے جھڑپیں دیکھنے میں آرہی ہیں۔ شہادتوں کی تعداد 61 سے تجاوز کر گئی۔

العربیہ اور الحدث کے مطابق جنین کیمپ میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی جنگجوؤں کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپیں جاری ہیں۔ کیمپ کی گلیوں کے اندر اور شہر کے متعدد علاقوں میں جھڑپیں جاری ہیں۔ چھتوں پر سنائپرز تعینات ہیں۔ شہر میں بہت زیادہ تباہی ہوئی ہے۔ خاص طور پر مشرقی محلے اور کیمپ کے اندر تباہی دیکھی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:’آپ ہمارے بچوں کو دفن کرنے پر تلے ہیں‘ اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف احتجاجی کیمپ لگا دیے گئے

دوسری جانب قریباً مکمل تباہ ہوجانے والی غزہ کی پٹی میں اسرائیل نے ہفتہ کی صبح سے ہی کئی حملے شروع کر دیے۔ اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ میں نصیرات کے مغرب میں ایک مکان کو نشانہ بنایا، جس میں ورلڈ کچن تنظیم کے ملازمین مقیم تھے۔ یہ تنظیم بے گھر افراد کو خوراک فراہم کرتی ہے۔ اس تنظیم کو اس سے قبل یکم اپریل کو ایک اسرائیلی حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس حملے میں تنظیم کے 7 ملازمین مارے گئے تھے۔

بمباری میں غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت لاہیا کے قصبے میں ’انڈونیشیا ہسپتال‘ کے آس پاس، تل قلیبو کے علاقے میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ شہر کے جنوب مشرق میں الزیتون محلے پر بھی 3 فضائی حملے کیے ہیں۔

مزید پڑھیں:اسرائیل کو جواب دینے کے لیے او آئی سی واضح اور جرأت مندانہ منصوبہ تیار کرے، پاکستان

7 اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری جاری ہے۔ ہر طرف آگ اور تباہی ہے۔ طبی اور خوراک کی امداد کی کمی کے درمیان لوگوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔ اسرائیلی فورسز کے حملوں میں 41 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار