بنگلہ دیش سیلاب: 20 لاکھ بچوں کی زندگی خطرے میں، متعدد بے سہارا

منگل 3 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے خبردار کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں سیلاب کے باعث 20 لاکھ سے زیادہ بچوں کی زندگیوں کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی، لاکھوں افراد متاثر، ذمہ دار بھارت قرار

یونیسف نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں پانی دیہات کے دیہات اوراسکولوں کو بہا لے گیا ہے اور یہ سیلاب موسمی شدت کے واقعات سے انسانی آبادیوں پر مرتب ہونے والے متواتر اثرات اور بچوں کو درپیش موسمیاتی بحران کی بدترین مثالوں میں سے ایک ہے۔

مشرقی بنگلہ دیش میں آنے والے سیلاب میں مجموعی طور پر 56 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ یہ 34 سال کے بعد ملک کے ان علاقوں میں آنے والا بدترین سیلاب ہے۔

5 لاکھ افراد گھروں کے سائے سے محروم

مون سون کی غیرمعمولی طور پر شدید بارشوں کے نتیجے میں ملک کے جنوب مشرقی علاقوں میں بیشتر دریاؤں میں طغیانی ہے جس میں اب تک 52 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

قدرت کی اس آزمائش کے سبب 5 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو جان بچانے کے لیے اپنا گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔

لاکھوں افراد خوراک کو ترس گئے

چٹوگرام اور سلہٹ ڈویژن میں لوگوں کے گھر اور کھیت سیلاب برد ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: سمندروں کی سطح تیزی سے بلند ، بعض ممالک صفحہ ہستی سے مٹ سکتے ہیں : سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

لاکھوں بچے اور ان کے خاندان بے یارومددگار ہیں جنہیں خوراک اور بنیادی ضرورت کی چیزیں میسر نہیں رہیں۔ سرکاری اہلکار اور رضاکار لوگوں کو تحفظ اور مدد کی فراہمی میں مصروف ہیں تاہم بعض جگہوں پر رسائی بہت مشکل ہو گئی ہے۔

بچے بے سہارا، مشکلات میں اضافے کی پیشگوئی

موسمی پیشگوئی کے مطابق آنے والے دنوں میں مزید لوگوں کو سیلاب کا سامنا ہو سکتا ہے کیونکہ مون سون کا موسم تاحال جاری ہے۔

بنگلہ دیش میں یونیسف کی نمائندہ ایما بریگھم نے کہا ہے کہ سیلاب میں بہت سے بچوں نے اپنے عزیزوں، گھروں اور اسکولوں کو کھو دیا ہے اور اب وہ ہر طرح سے بے سہارا ہیں۔

مزید پڑھیں: سطح سمندر میں اضافہ، کیا پاکستان بھی خطرے سے دوچار ہے؟

ان لوگوں کو پانی صاف کرنے کی گولیاں، جسم میں نمکیات کی کمی دور کرنے والا نمک اور دیگر ضروری چیزیں مہیا کی جا رہی ہیں۔ لیکن لاکھوں بچوں کے مستقبل کو اس قدرتی آفت کے طویل مدتی تباہ کن اثرات سے تحفظ دینے کے لیے مزید مالی وسائل کی ضرورت ہے۔

یونیسف کے مطابق اس نے اب تک ایک لاکھ 30 ہزار بچوں سمیت 3 لاکھ 38 ہزار سیلاب متاثرین کو امداد فراہم کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے 25 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

برطانیہ میں سالمونیلا پھیلنے کا خدشہ، علامات، علاج اور بچاؤ کے طریقے

امریکی یونیورسٹیوں کی غیرملکی طلبہ کو 15 ستمبر سے قبل امریکا واپس پہنچنے کی ہدایت

معاشی تنہائی یا عالمی معیشت میں شمولیت، امریکا کا ایران کو سخت پیغام

اسلام آباد کے قریب ہزار سال پرانے گکھڑ دور کے تاریخی مقامات سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے

ویڈیو

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

جیل رولز کسی بھی قیدی کو پرائیویٹ اسپتال سے علاج کی اجازت نہیں دیتے: سینیئر وکلا

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار