عمران خان نے نیب ترامیم کے تحت اپیل کیوں دائر کی؟ رؤف حسن نے وجہ بتا دی

ہفتہ 7 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ نیب ترامیم کے حق میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب نیب ترامیم قانون کا حصہ بن گئی ہیں، اس بنا پر عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں ریلیف مانگا ہے، ہر شہری کا حق ہے کہ وہ قانون کے مطابق انصاف مانگے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں ترجمان تحریک انصاف رؤف حسن سے سوال کیا گیا کہ نیب ترامیم کے خلاف پی ٹی آئی نے خود پٹیشن دائر کی تھی تو آج عمران خان نے انہی ترامیم کے تحت عدالت میں ریلیف کی درخواست کیوں جمع کروائی؟

یہ بھی پڑھیں: نیب ترامیم بحال: عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بریت کی درخواست دائر

اس سوال کے جواب میں رؤف حسن نے کہا کہ جب پی ٹی آئی نے یہ پٹیشن دائر کی تھی تو لوگوں نے عمران خان سے پوچھا تھا کہ آپ کو اس سے فائدہ مل رہا ہے تو آپ ان ترامیم کی مخالفت کیوں کررہے ہیں تو عمران خان نے جواب میں کہا تھا کہ یہ ان کی ذات کا سوال نہیں بلکہ ریاست کا سوال ہے۔

رؤف حسن کے مطابق عمران خان نے کہا تھا کہ اگر جو لوگ کرپشن کرتے ہیں ان سے جواب طلب نہیں کیا جائے گا تو عام عوام سے بھی جواب طلب نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب ترامیم فیصلہ: کور کمیٹی کا توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس کے خاتمے کا مطالبہ

انہوں نے کہا ’اب جب نیب ترامیم کے حق میں سپریم کورٹ نے فیصلہ دے دیا ہے تو یہ ایک قانون بن چکا ہے، قانون بننے کے بعد ہر شہری کا حق ہے کہ وہ قانون کے مطابق انصاف مانگے، ملک کا جو قانون بن جائے وہ سب کے لیے قابل قبول ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے سے متعلق عمران خان کی درخواست مسترد کرنے کے ساتھ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی انٹرا کورٹ اپیلیں منظور کرتے ہوئے نیب ترامیم کو بحال کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نیب ترامیم بحال ہونے سے عمران خان کو بڑا فائدہ، رہائی کب تک ممکن؟

سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نیب ترامیم کالعدم قرار دینے سے متعلق عدالت کو مطمئن نہیں کرسکے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی کا کہنا تھا نیب ترامیم بحال ہونے سے عمران خان کو 2کیسز میں فائدہ ہوسکتا ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کو بنیاد بنا کر عمران خان نے 190ملین پاؤنڈ کیس میں بریت کی درخواست دائر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گیم الٹ گئی خان کے نیب مقدمات ختم، نصرت جاوید کی بڑی خبر

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب ترامیم کے نئے قانون کے تحت بریت کی درخواست دائر کی۔ جس میں لکھا کہ نیب ترامیم فیصلے کے بعد 190ملین پاؤنڈ کا کیس بنتا ہی نہیں، نیب ترامیم میں کابینہ کے تمام فیصلوں کو تحفظ حاصل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم