پاکستان میں جلد فٹبال کی ترقی کے لیے جامع پلان کے نفاذ کا آغاز کریں گے، شہباز شریف

بدھ 11 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے فٹ بال کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جلد ہی اس حوالے سے جامع منصوبہ پیش کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے ناروے کپ 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم سے ملاقات میں متعلقہ حکام کو ڈپارٹمنٹل کھیلوں کو مکمل طور پر بحال کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں:فیفا کوالیفائر: سعودی عرب کے خلاف میچ کے لیے پاکستان فٹبال ٹیم کا اعلان

انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کی شاندار کارکردگی اس حقیقت کو ظاہر کرتی ہے کہ اگر پاکستانی نوجوانوں کو مناسب مواقع دیے جائیں تو وہ عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

وفد میں کیپٹن محمد عدیل، ٹاپ اسکورر محمد کاشف، ٹیم منیجر سید محمد اویس، مسلم ہینڈز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید جاوید گیلانی، ڈائریکٹر گلوبل آپریشنز ارسلان نصرت اور کمیونیکیشن ڈائریکٹر محمد ریحان طاہر شامل تھے۔

مزید پڑھیں:پاکستان فٹبال ٹیم کے ورلڈ کپ میں پہنچنے کے امکانات پر قومی کوچ اسٹیفن کانسٹنٹائن کا تبصرہ

کھلاڑیوں کو پاکستان کا روشن ستارہ قرار دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم ملک کا نام روشن کر رہی ہے۔ انہوں نے پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال کے فروغ میں مسلم ہینڈز کے کردار کو بھی سراہا۔

کھلاڑیوں نے وزیر اعظم کی میزبانی کرنے اور کھیل میں ان کی کامیابی پر حوصلہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ مسلم ہینڈز کے نمائندگان نے وزیراعظم کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسٹریٹ فٹ بال کے فروغ میں تنظیم کے کردار سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شازہ فاطمہ خواجہ، چیئرمین پی ایم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، وزیراعظم کی کوآرڈینیٹرز رومینہ خورشید عالم اور بدر شہباز اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟