فضائی مسافر جلدائیر پلین موڈ آن کیےبغیر موبائل فون استعمال کر سکیں گے

جمعرات 12 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یورپی یونین میں جلد فضائی مسافر دوران پرواز ائیر پلین موڈ آن کیےبغیر موبائل فون استعمال کر سکیں گے۔

یورپی کمیشن کے مطابق ایئرلائنز اب پرواز کےدوران میں ہر قسم کے موبائل ڈیٹا سمیت فائیو جی ٹیکنالوجی کی سروسز فراہم کر سکتی ہیں۔یورپی یونین کے رکن ممالک کو 30 جون 2023 تک فائیو جی فریکوینسی بینڈ دستیاب بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

جس کے بعد مسافروں کو جہاز میں سوار ہونے پر اپنا فون ایئر پلین موڈ پر نہیں کرنا پڑے گا۔ اور وہ دوران پرواز اپنے فون کے ذریعے کال کرنے، انٹرنیٹ ایپس استعمال کرنے اور آن لائن ویڈیوز دیکھنے جیسے تمام کام کرسکیں گے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق نئے نظام میں فائیو جی کی تیز ڈاؤن لوڈ سپیڈ کا فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ موبائل نیٹ ورک ای ای کے مطابق یہ سو ایم بی پی ایس سے زیادہ ہوسکتی ہے اور یوں کوئی فلم چند منٹوں میں ڈاؤن لوڈ کرنا ممکن ہے۔

دوران پرواز موبائل فون ائیر پلین موڈ پر لگانے کا مقصد یہ ہے کہ موبائل سگنل آٹو میٹک فلائٹ کنٹرول سسٹم میں مداخلت نہ کرسکیں۔ امریکہ کی جانب سے یورپی یونین کے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق امریکہ کا کہنا ہے کہ فائیو جی فریکوینسی طیاروں کی اڑان میں خلل ڈال سکتی ہے اور یہ امکان ظاہر کیا گیا کہ اس سے طیاروں کی بلندی کی پیمائش خراب ہوسکتی ہے۔

تاہم برطانوی فلائٹ سیفٹی کمیٹی کے سربراہ دائے وٹنگھم نے کا کہنا ہے کہ ہمیں تجربے سے معلوم ہوا ہے کہ سگنلز کی مداخلت کا خطرہ بہت کم ہے۔برطانیہ اور یورپی یونین میں اس پر مسئلہ نہیں بنایا گیا۔ فائیو جی کے لیے الگ فریکوینسی ہے اور امریکہ کے مقابلے یہاں اس کی پاور سیٹنگز فرق ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی غیرقانونی تعمیرات کیس: وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ کے احکامات واپس لے لیے

چین میں تباہ کن بارشوں کے بعد سپر طوفان ’باوی‘ کا خطرہ، بھارت میں بھی مون سون نے تباہی مچا دی

وزیراعلیٰ بلوچستان سے دھرنا کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم کرنے کا اعلان

حکومتی امور میں بہتری کے لیے وفاقی نظام میں اصلاحات کی سفارشات کو حتمی شکل دے دی گئی

’بھارتی ٹیم صرف اپنے گھر میں ہی شیر ہے‘ آئرلینڈ کے بعد انگلینڈ سے بھی مسلسل شکست پر صارفین کے تبصرے

ویڈیو

اسلام آباد مینگو فیسٹیول: آموں کی بہار، شہریوں کا زبردست رش

خیبر پختونخوا: ارکانِ اسمبلی کی مراعات میں اضافے کی قانون سازی پر شدید عوامی ردعمل

استحکام پاکستان پارٹی وفاقی سیاسی قوت، عمران خان کے برعکس علیم خان کام زیادہ اور باتیں کم کرتے ہیں، گل اصغر خان

کالم / تجزیہ

خارجی عفریت اور ہمارا فکری محاذ

کفالت نہیں، خود انحصاری

فتنۂ الخوارج کا بہیمانہ اندازِ قتل و قتال، جہاد یا حیوانیت..؟