مجوزہ آئینی ترامیم پر مشاورت، محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے ایک اور ’اہم ملاقات‘

بدھ 18 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک بار پھر جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے۔

مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کے ظہرانے میں شرکت کے بعد واپس پہنچے تو محسن نقوی ملاقات کے لیے تشریف لائے۔

یہ بھی پڑھیں آئینی ترامیم کے لیے حکومتی تجاویز کسی صورت قابل قبول نہیں، مولانا فضل الرحمان کا دوٹوک جواب

میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور محسن نقوی کے درمیان ملاقات میں مجوزہ آئینی ترامیم اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ حکومت اتوار 15 ستمبر کو آئینی ترمیم کرانے میں ناکام ہوگئی تھی، جس کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس ملتوی کردیے گئے تھے۔

اس وقت مولانا فضل الرحمان اہمیت اختیار کرگئے ہیں، حکمراں اتحاد اور اپوزیشن دونوں کی خواہش ہے کہ انہیں اپنے ساتھ ملایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی بیٹھک: آئینی ترمیم کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ

آج مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے آئینی ترامیم کے لیے حکومت کا مسودہ مکمل مسترد کردیا ہے کیونکہ یہ کسی صورت قابل قبول اور قابل عمل نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

52 برس بعد گھر میں بیٹی کی پیدائش، خاندان کی خوشی دیدنی، ویڈیو وائرل

‘ڈراپ سائٹ’ کی رپورٹ مکمل بے بنیاد، آزاد کشمیر کے زمینی حقائق نے من گھڑت کہانی کا پول کھول دیا

’کوئی اور نہیں بس شیر‘، مریم نواز کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی پر خوشی کا اظہار

تنویر الیاس کو نیلم سے شکست، آئی پی پی نے تیسرے مرحلے کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

ویڈیو

52 برس بعد گھر میں بیٹی کی پیدائش، خاندان کی خوشی دیدنی، ویڈیو وائرل

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور