خلیج عمان:پاک بحریہ کی آپریشن ’ٹیلون گرپ‘ میں شرکت

بدھ 18 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک بحریہ کے خلیج عمان میں میری ٹائم سیکیورٹی پر تعینات جنگی بحری جہاز پی این ایس شمشیر نے آپریشن  ’ TALON GRIP‘ میں شرکت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے بحری جہازوں کی شمولیت کی تقریب، پاک بحریہ سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خلیج عمان میں علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر تعیناتی کے دوران پاک بحریہ کے جنگی جہاز پی این ایس شمشیر نے شراکت دار اور دوست ممالک کے ساتھ آپریشن  ٹیلون گرپ میں شرکت کی۔

پی این ایس شمشیر نے برطانیہ کی رائل نیوی کے جہاز ایچ ایم ایس لنکاسٹر کے ساتھ مشق کا انعقاد کیا، مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان ہم آہنگی، باہمی تعاون کو بہتر بنانے اور خطے میں مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: خلیج عمان چین، ایران اور روسی افواج کی مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز 

پاک بحریہ کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت بحر ہند میں انسداد بحری قزاقی اور انسداد منشیات کے لیے بھی سرگرم ہے اور پاک بحریہ بحر ہند میں قومی اور بین الاقوامی سمندری راستوں کی نگرانی کے لیے اپنی موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس اور اسپین میں خوفناک جنگلاتی آگ، ڈھائی لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور

چین کا فلپائن سے متنازع سمندری علاقے میں اشتعال انگیزی فوری بند کرنے کا مطالبہ

چیف الیکشن کمشنر کی میرپور ڈویژن کے عوام سے نتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

جنوبی بحیرۂ چین میں ویتنامی جہاز ڈوب گیا، 37 افراد کو بچا لیا گیا، سرچ آپریشن جاری

ویڈیو

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

بدخشاں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، فریڈم فرنٹ کا طالبان کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں