خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مخصوص نشستیں الاٹ کریں۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے بھی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے نام خط لکھ دیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں کا معاملہ حل کیا جائے، اسپیکر ایاز صادق کا چیف الیکشن کمشنر کو خط
واضح رہے کہ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی چیف الیکشن کمشنر کے نام خطوط لکھ چکے ہیں۔
اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے دو صفحات مبنی اپنے خط میں لکھا ہے ’خیبرپختونخوا اسمبلی کا کسٹوڈین ہوں، اس لیے خط لکھا ۔ہے۔ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سپریم کورٹ نے فیصلہ دیدیا۔ سپریم کورٹ نے آئین کی روشنی میں مخصوص نشستوں کا فیصلہ جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں کا معاملہ، ایاز صادق کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بھی الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا
بابر سلیم سواتی نے مزید لکھا ’سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد مخصوص نشستوں کے معاملہ پر غیر ضروری تاخیر کی جارہی ہے۔ مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ میں تاخیر انصاف کا قتل ہے۔‘














