پی ٹی آئی کے انقلاب کو جوتیاں چھوڑ کر بھاگتے دیکھا، عظمیٰ بخاری

اتوار 22 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے انقلاب کو جوتیاں چھوڑ کر بھاگتے ہوئے سب نے دیکھا، اس جماعت کا ٹوٹل ایجنڈہ فتنہ گردی اور ملک میں خوشحالی کو روکنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی جلسے میں شریک لوگوں کی اصل تعداد کتنی ہے؟ عظمیٰ بخاری نے بتا دیا

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ صرف لاہور کے اندر 125 ارب روپے کے فنڈز سے ترقیاتی کام شروع کیے جارہے ہیں، شاہدرہ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے محروم رہا ہے جس کے لیے اب بڑا فنڈ رکھا گیا ہے، لاہور کی کوئی سڑک، گلی، محلہ کچا نہیں رہے گا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پرسوں بھی ایک میٹنگ ہوئی جس میں شاہدرہ کی بڑی سڑکیں بھی بنانے کا فیصلہ کیا گیا، یہ پیکیج باقی فنڈز کے علاوہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیرافضل مروت اور شاندانہ گلزار مریم نواز سے معافی مانگیں، عظمی بخاری

انہوں نے کہا کہ لاہور اور پنجاب ہمارا فخر اور غرور ہے، اس فخر اور غرور میں کل اور بھی اضافہ ہوا کہ کل ایک فتنہ جماعت جس کا ٹوٹل ایجنڈہ ملک میں فتنہ گردی کرنا ہے، اس کا ٹوٹل ایجنڈہ ملک میں اگر کوئی بہتری آرہی ہے اس کو روکنا ہے، اس کے انقلاب کو کل جوتیاں چھوڑ کر بھاگتے ہوئے دیکھا۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ یہ انقلاب صرف 2 پولیس والوں کی مار تھی، پنجاب پولیس کو پتا ہے کہ اس نے کام کیسے کرنا ہے اور اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے سیاسی مخالفین کو بتا بھی دیا کہ سیاسی اسٹریٹجی اور ذہانت کس چیز کا نام ہے، اور جوتیاں چھوڑ کر بھاگنے پر کس طرح مجبور کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سرکاری فنڈز پر لڑائی ہورہی ہے، عظمیٰ بخاری

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو پہلے سے پتا چل گیا تھا کہ جلسے میں بندے نہیں ہونے، وہ خیبرپختونخوا سے سرکاری ملازمین ساتھ لے کر نکلے کہ شاہد ان سے کوئی رونق میلہ بن جائے گا، پی ٹی آئی کے لوگ وعدہ کرکے گئے تھے کہ علی امین مریم نواز سے معافی مانگیں گے، علی امین کا جلسے میں نہ پہنچنا اور نہ پہنچ کر اپنی عزت بچانے کی کوشش کرنا مریم نواز کی کامیابی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک پولیس والا گیا اور کہا کہ جلسے کا وقت ختم، یہ سب بچوں کی طرح لائن لگا کر چل دیے، کل انہوں نے پنجاب حکومت کی رٹ کو مانا ہے مریم نواز کو رٹ منوانا آتی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے اسرائیلی اخبار میں پوسٹ آئی کہ بانی پی ٹی آئی اسرائیل کا حمایتی ہے، آج یروشلم پوسٹ میں آیا بانی کے اسرائیل سے خفیہ تعلقات تھے، اسرائیلی اخبار نے لکھا بانی اسرائیل کے لیے ہم خیال سیاستدان ہیں، اسرائیل کہتا ہے کہ ٹرمپ اور بانی آ جائے تو حالات بہتر ہو جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجگور میں فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ وزیر ولد جمال سمیت 5 دہشتگرد ہلاک

گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے ہاتھوں امریکی صدر ٹرمپ کو شرمندگی کا سامنا

’وہ مجھے گالیاں دیتی ہے، میں برداشت کرلیتا ہوں‘، گووندا نے اہلیہ کے الزامات پر خاموشی توڑ دی

’ایکس‘ پر کمائی کے لیے اب نیا نظام متعارف، کس کو فائدہ اور کس کو نقصان ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات

ویڈیو

آزاد کشمیر میں انتخابات کا تیسرا مرحلہ: پونچھ ڈویژن کے 4 حلقوں میں پولنگ جاری، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

جشن آزادی پر قومی جذبے کا منفرد اظہار، معروف ایتھلیٹ جمال سید کی ’کے ٹو‘ سے اسکردو تک دوڑ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روز بدلنے سے غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوئی، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار