پاکستانی طالبہ کا جسدِ خاکی چین سے وطن واپس لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اتوار 22 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانہ چین میں انتقال کر جانے والی رحیم یار خان کی طالبہ فرحانہ مشتاق کا جسدِ خاکی پاکستان بھیجنے کے لیے یونیورسٹی اور طالبہ کے اہل خانہ سے رابطے میں ہے۔

سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ چین میں انتقال کرنے والی پاکستان طالبہ کا جسدِ خاکی چین سے واپس وطن لانے کے لیے کچھ قانونی تقاضے ہیں جن پر عملدرآمد کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمرشل فلائٹس میں ٹرانسپورٹیشن کے لیے میت کو محفوظ رکھنے اور خصوصی تابوت کے ذریعے منتقل کرنے سمیت خصوصی اقدامات کیے جاتے ہیں جس کے بعد میت کو بھجوایا جا سکتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانے کی مداخلت پر انشورنس کمپنی نے طالبہ کے ورثا کو معاوضے کی ادائیگی پر رضامندی ظاہر کی ہے اور یونیورسٹی نے طالبہ کی میت کی منتقلی کے اخراجات برداشت کرنے کی بھی پیشکش کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ چین سے جسد خاکی کی منتقلی کے لیے حنوط کرنے کے ساتھ کولڈ سٹوریج والی خصوصی گاڑی بھی درکار ہے، پاکستانی طالبہ کا جسد خاکی انتظامات کی تکمیل کے بعد ہی پاکستان لائی جا سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانہ جسد خاکی کی منتقلی کے لیے درکار عمل میں سہولت فراہم کر رہا ہےاور قانونی تقاضوں کی تکمیل کے ساتھ ہی پی آئی اے کی اگلی دستیاب پرواز سے جسد خاکی کی منتقلی کے لیے کام کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ ‏چائینہ میں تعلیم کےلیے جانے والی پاکستانی طالبہ فرحانہ مشتاق کا تعلق رحیم یار خان خانپور سے ہے، طالبہ طبعیت ناساز ہونے کے باعث وفات پا گئیں۔

سوشل میڈیا پر تنقید کی جا رہی تھی کہ چائینہ میں پاکستان کا سفارت خانہ فیملی سے ڈیڈ باڈی پاکستان لانے اور دیگر اخراجات کی مد میں لاکھوں روپے مانگ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر پاکستانی وزرات خارجہ اور چائنیز حکام سے اپیل بھی کی جا رہی تھی کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستانی طالبہ کا جسدِ خاکی فی الفور واپس پاکستان پہنچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برنی سینڈرز کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے لیے امریکی سینیٹ میں قرارداد پیش کرنے کا اعلان

امریکی کانگریس میں بڑا سیاسی بحران 2 اراکین جنسی زیادتی کے الزامات کے بعد مستعفی

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات: بنگلہ دیش کی واحد آئل ریفائنری بند

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈراما انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا