50کامیاب خواتین میں پاکستان سے کتنے نام شامل؟

جمعہ 13 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فوربز میگزین نے ایشیا کی 50 کامیاب خواتین کی فہرست جاری کر دی ہے، فوربز کی اس فہرست میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا نام شامل کیا گیا ہے۔

فوربز میگزین کی جانب سے ایشیا پیسیفک سے 50 سال سے زیادہ عمر کی 50 خواتین کی فہرست جاری کی گئی ہے جو اپنے شعباجات میں نئی ​​بلندیوں کو چھو رہی ہیں، فوربز میگزین کے مطابق 50 سال زائد عمر کی یہ 50 خواتین خطے کی اگلی نسل کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں۔

فوربز میگزین کے مطابق کاپ 27 میں شیری رحمان عالمی خبروں پر چھائی رہیں، کانفرس میں لاس اینڈ ڈیمیجز متعلق فنڈ کا نیا معاہدہ بھی طے پایا گیا، شیری رحمان صحافی، وزیر اطلاعات اور امریکہ میں سفیر رہ چکی ہیں، شیری رحمان 2018 میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے عہدے پر فائز ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون ہیں۔

شیری رحمان کو اپریل 2022 میں پاکستان کی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مقرر کیا گیا جبکہ وہ نشان امتیاز کے ساتھ دیگر اعزازات اپنے نام کر چکی ہیں۔

فوربز میگزین نے انہیں سراہتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ فنانشل ٹائمز نے شیری رحمان کو 2022 کی 25 بااثر خواتین میں شامل کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مسائل حل نہ ہوئے تو بی پی ایل منعقد نہیں کریں گے، تمیم اقبال

واٹس ایپ اب کاروباری اداروں سے صارفین کے جوابات پر بھی فیس وصول کرے گا

پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق اسپینٹک سر کرنے کے بعد انتقال کرگئیں

بی این پی رہنما مرزا فخرالاسلام عالمگیر بنگلہ دیش کے نئے صدر منتخب

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 27 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 64 پیسے مہنگا

ویڈیو

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوگئے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن متفق

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟